کورونا وائرس کا قہر: ملک میں اب تک 519مریضوں میں ’کووڈ۔19‘کے انفیکشن کی تصدیق،10ہلاکتیں

Source: S.O. News Service | Published on 25th March 2020, 10:44 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ کے معاملات 500کے پار پہنچ گئے ہیں صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کی طرف سے جاری تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ملک میں اب تک 519مریضوں میں ’کووڈ۔19‘کے انفیکشن کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان میں سے 10لوگوں کی موت ہوچکی ہے 40لوگ اس بیماری سے پوری طرح ٹھیک ہوکر اسپتال سے چھٹی پاچکے ہیں جبکہ 470مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ معاملات میں 476ہندستانی اور 43 غیرملکی شہری ہیں۔ اب تک 24 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں میں اس خطرناک وائرس کا انفیکشن پھیل چکا ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لگائے گئے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے کے آج 232 معاملے درج کئے گئے اور 111 لوگوں کو گرفتار کیا گیاہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کرفیو کو مکمل طور کامیاب بنانے کے لئے بنیادی خدمات اور گھر تک رسد پہنچانے کے نظام کو یقینی بنانے کی سمت میں مجموعی حکمت عملی بنائی گئی۔کرفیو کی خلاف ورزی کے سب سے زیادہ 38 معاملے موہالی میں درج کئے گئے۔ امرتسر (دیہی) میں 34، ترن تارن اور سنگرور ​​میں تیس تیس معاملے درج کئے گئے، اس کے علاوہ امرتسر میں 14، جالندھر میں 10، بٹالہ میں چھ، گرداس پور میں چار، پٹیالہ میں سات، روپڑ میں چار، فتح گڑھ صاحب میں 11، جالندھر دیہی میں سات، ہوشیارپور میں نو، کپورتھلہ میں چار، لدھیانہ دیہی میں دو، ایس بي ایس شہر میں ایک، بھٹنڈا میں تین، فیروزپور میں سات، موگا میں چار اور فریدکوٹ میں ایک کیس درج کیا گیا۔

پولیس ڈائریکٹر جنرل دنکر گپتا نے بتایا کہ سب سے زیادہ 43 لوگوں کو ترن تارن سے گرفتار کیا گیا جبکہ کپورتھلہ میں 23 اور ہوشیارپور میں 15 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھٹنڈا سے 13، فیروز پور اور پٹیالہ سے پانچ پانچ، گرداس پور سے چار اور لدھیانہ دیہی سے دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔کھنہ، پٹھان کوٹ، برنالا، لدھیانہ كمشنریٹ، فزلكا اور مانسا میں کرفیو کی خلاف ورزی کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا۔ا

س کے ساتھ مكتسر صاحب سے آج كوارنٹائن پابندیوں کی خلاف ورزی کے دو کیس سامنے آئے۔پولیس ڈائریکٹر جنرل نے اعلی افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرکے دودھ، خورنی اشیا، دوائیاں اور صحت سہولیات جیسی ضروری اشیاء لوگوں تک پہنچانے کے لئے نظام بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔