یو پی حکومت ’مکمل لاک ڈاؤن‘ نافذ کرنے پر غور کرے: الٰہ آباد ہائی کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 14th April 2021, 11:31 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 14؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے کئی شہروں میں کورونا کی دوسری لہر نے تباہی کا عالم پیدا کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش کی یوگی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ زیادہ متاثر شہروں میں دو یا تین ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور کرے۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ سڑک پر کوئی بھی شخص بغیر ماسک کے دکھائی نہ دے، ورنہ عدالت پولس کے خلاف حکم عدولی کی کارروائی کرے گی۔

کورونا انفیکشن کے بڑھتے پھیلاؤ کو لے کر الٰہ آباد ہائی کورٹ بہت فکرمند نظر آیا۔ عدالت نے اپنے بیان میں کہا کہ سماجی و مذہبی انعقاد میں 50 آدمی سے زائد اکٹھا نہ ہوں اور حکومت ٹریکنگ، ٹیسٹنگ و ٹریٹمنٹ منصوبہ میں تیزی لائے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔ ساتھ ہی شہروں میں کھلے میدان لے کر عارضی اسپتال بنانے اور کورونا متاثرین کے علاج کا انتظام کرنے کی یو پی حکومت کو ہدایت دی گئی ہے۔ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ضروری ہو تو کانٹریکٹ پر اسٹاف تعینات کیے جائیں۔

دراصل کورونا معاملے کو لے کر مفاد عامہ کی ایک عرضی پر الٰہ آباد ہائی کورٹ میں آج سماعت ہوئی جس کے دوران جسٹس سدھارتھ ورما اور جسٹس اجیت کمار کی ڈویژنل بنچ نے کہا کہ نائٹ کرفیو یا کورونا کرفیو انفیکشن پھیلاؤ کو روکنے کے چھوٹے قدم ہیں۔ یہ نائٹ پارٹی یا نوراتری و رمضان میں مذہبی بھیڑ کو روکنے تک محدود ہے۔ بنچ نے کہا کہ زندگی رہے گی تو معیشت بھی ٹھیک ہو جائے گا۔ ڈیولپمنٹ لوگوں کے لیے ہے، جب آدمی ہی نہیں رہے گا تو ڈیولپمنٹ کا کیا مطلب رہ جائے گا۔ عدالت نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن لگانا درست نہیں ہے لیکن جس طرح سے انفیکشن پھیل رہا ہے، اسے دیکھتے ہوئے حکومت کو کثیر تعداد میں انفیکشن کے شکار شہروں میں لاک ڈاؤن لگانے پر غور کرنا چاہیے۔ بہر حال، اس معاملے میں عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے 19 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔