تمام لیاب میں کورونا کی مفت جانچ ہو:سپریم کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 9th April 2020, 5:46 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9؍اپریل (ایس او نیوز؍یواین آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ایک اہم حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ تسلیم شدہ پرائیویٹ لیباریٹریوں میں بھی کورونا وائرس‘کووڈ -19 کی جانچ مفت کی جائے گی - کورٹ نے دن میں سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرائیوٹ لیباریٹریوں میں کورونا وائرس انفیکشن کی جانچ کے لئے زیادہ فیس نہیں وصول کی جا سکتی اور وہ اس معاملے میں اپنا حکم سنائے گا -

اس کے بعد عدالت نے شام کو عبوری حکم جاری کیا، جس میں اس نے واضح کیا ہے کہ جس طرح سرکاری اسپتالوں میں کورونا وائرس انفیکشن کی جانچ مفت ہو رہی ہے، ویسے ہی حکومت کی طرف سے تسلیم شدہ لیباریٹریوں میں بھی یہ جانچ مفت کی جائے گی -

جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس رویندر بھٹ کی بینچ نے اپنے عبوری حکم میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت اس معاملے میں فوری طور پر ضروری ہدایات جاری کرے گی - عدالت نے عرضی گزار ششانک دیو سدھی کے دلائل کوبادی النظر میں صحیح مانتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پرائیویٹ لیباریٹریوں کو بھی آگے بڑھ کر ملک کی خدمت کرنی چاہئے - مفت جانچ کیلئے ان لیباریٹریوں کو حکومت کی جانب سے کچھ رقومات فراہم کی جانی چاہئیں یا نہیں، اس تعلق سے بعد میں فیصلہ کیا جائے گا -

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق تمام ٹسٹ نیشنل ایکڈرڈیشن بورڈ فور ٹسٹنگ اینڈ کولبریشن لیباریٹریز (این اے بی ایل) سے تسلیم شدہ لیباریٹریزکے تحت ہی کئے جانے چاہئیں، کیونکہ غیر تسلیم شدہ لیباریٹریاں عالمی معیار کے مطابق نہیں ہیں -عرضی میں حکومت کو یہ بھی ہدایات دینے کی مانگ کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت تمام نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے کہے تاکہ وہ مؤثر طریقے سے اس وبا کے خلاف جنگ میں شامل ہو سکیں -

درخواست گزار نے ہندوستانی طبی تحقیق کونسل (آئی سی ایم آر) کی طرف سے17مارچ کو جاری مشاورت کو آئین کے آرٹیکل14اور21کی دفعات کے خلاف بتایا ہے اور کہا ہے کہ اس مشاورت میں کورونا وائرس کے پیش نظر غیر معمولی صحت کے بحران میں ٹسٹ جانچ کی سہولت کی پہنچ میں امتیازی سلوک کیا گیا ہے -

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔