انتخابات میں کورونا ریلی: اگلے 8دن میں مودی کی 6، امیت شاہ کی 10 اور ممتا کی 17 ریلیاں، بنگال میں 52 دن میں کورونا کے 2663فیصد کیسوں میں ہوا خطرناک اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 18th April 2021, 1:37 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا ملک میں بے قابو ہوچکا ہے۔ روزانہ 2 لاکھ سے زیادہ انفکشن کا شکار ہو رہے ہیں، عوام خوفزدہ ہے۔ حکومت لوگوں کو سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور ماسک پہننے کا مشورہ دے رہی ہیں، لیکن انتخابی مہم کے نام پر وہ ازخود ان قوانین کی دھجیاں اڑاتے نظر آتی ہے۔مجموعی اعتبار سے صرف گزشتہ آٹھ دن میں وزیر اعظم نریندر مودی کی 6، وزیر داخلہ امیت شاہ کی 10اور ممتا بنرجی کی 17 ریلیاں ہونی ہیں۔ان بھیڑ کے مہلک نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔

بنگال میں انتخابی مہم شروع ہونے کے بعد سے کورونا انفیکشن میں 2600 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کچھ اعداد و شمار پیش کئے جارہے ہیں۔ اسے دیکھ کر، آپ سمجھ سکتے ہیں کہ مغربی بنگال، آسام، کیرلا، پانڈیچری اور تمل ناڈو کی سنگین صورتحال کیلئے لوگ کون اور کیسے ذمہ دار ہیں۔5 ریاستوں میں ابھی صرف مغربی بنگال ہی باقی ہے جہاں تین مرحلے کے انتخابات باقی ہیں۔

وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی انتخابی ریلیاں کررہے ہیں۔ ان ریلیوں میں لاکھوں کی بھیڑ بھی ہے۔ 90فیصد لوگ ماسک کے بغیر ہیں سماجی فاصلہ ندارد ہے۔ مودی کے اگلے 8 دن کے اندر یہاں 6 ریلیاں ہونی ہیں، 10 امیت شاہ کی اور 17 ممتا بنرجی کی ہوگی، اس کے علاوہ دوسر ے لیڈروں کی ریلیوں اوراجلاس کی بھی کوئی گنتی نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔