حیدرآباد میں کورونا مثبت افراد لاپتہ! غلط فون نمبر اور پتہ دینے کا انکشاف

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2020, 9:18 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،25؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی) تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد میں متعدد ایسے افراد غائب ہو گئے ہیں جو کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ ان تمام افراد کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن مشکل یہ ہے ان سبھی نے غلط فون نمبر اور پتے فراہم کیے ہوئے ہیں۔ یہ سنسنی خیز انکشاف ہونے کے بعد سے انتظامیہ سکتہ میں ہے اور مریضوں کی تلاش زور و شور سے کی جا رہی ہے۔

ادھر، شہر میں کورونا سے مثبت پائے جانے والے افراد عوام میں گھومنے پھرنے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ کورونا کے لئے معائنہ کروانے کے بعد ان کی رپورٹ آنے میں چار دن لگ جاتے ہیں۔ اسی دوران یہ مثبت افراد عوام میں گھوم رہے ہیں جس کے نتیجہ میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کا خدشہ ہے اورعہدیداروں کے لئے ان کا پتہ چلانا درد سر بن گیا ہے۔

ایسے معائنے کروانے والے طبی اہلکاروں کو یہ یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ وہ ہوم آئسولیشن میں رہیں گے تاہم وہ گھروں میں رہنے کے بجائے بازاروں اور عام مقامات پر گھوم رہے ہیں جس سے کورونا کے معاملات کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔ عہدیداروں کے مطابق تقریبا تین ہزار ایسے مثبت افراد سے رابطہ نہیں ہوسکا جنہوں نے اپنے معائنے کروائے لیکن اپنے پتے اور فون نمبرات غلط دیئے ہیں جس سے ان کا پتہ چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کئی متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کو اپارٹمنٹ میں آنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ یہ افراد میڈیکل شاپس کے ساتھ ساتھ دکانات پر بھی جا رہے ہیں۔ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی حدود میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں 28000 رو بہ صحت ہونے کے بعد ڈسچارج کر دیئے گئے۔ ریاست میں ایک دوسرے سے اس مرض کے پھیلنے کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے جس کے پیش نظر عہدیداروں نے انتباہ دیا کہ چوکسی اختیار کریں۔

حیدرآباد کے بعض علاقے ہائی رسک زون بن گئے ہیں۔ اس ماہ میں کورونا کے معاملات میں بھاری اضافہ ہوا۔ شہر کے 8 سرکلرس جان لیوا اور خطرناک بن گئے ہیں۔ ان میں یوسف گوڑہ 1200، عنبرپیٹ 2000، کاروان 1800، چندرائن گٹہ 1200، چارمینار 1100، مہدی پٹنم 1600، قطب اللہ پور150 اورراجندر نگر 730 شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔