جوائنٹ سیکرٹریوں کی تقرری سے ایس سی-او بی سی ریزرویشن ختم ہو جائے گا: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th June 2019, 11:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت میں کئی جوائنٹ سیکرٹریوں کی براہ راست تقرری کی منصوبہ بندی کو لے کر کانگریس نے جمعہ کو نریندر مودی حکومت پر نشانہ لگایا اور دعوی کیا کہ اس نظام سے آئین کو درکنار کرنے کے ساتھ ہی پسماندہ ذات، قبائل اور او بی سی طبقوں کا ریزرویشن ختم ہو جائے گا۔پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجے والا نے ٹویٹ کر کہاکہ ملک کی حکومت میں 40 فیصد کی تقرری میں ایس سی، ایس ٹی اور اوبی سی کا ریزرویشن ختم ہوجائے گا،حکومت میں نیا ٹیلنٹ بھرتی کرنا درست ہے پر کیا اس آڑ میں قانون کو درکنار کیا جانا مناسب ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ پہلے ’سنگل پوسٹ کیڈر‘ کے اسی منطق سے یونیورسٹیوں میں اے اے سی، ایس ٹی اور اوبی سی کا ریزرویشن ختم کیا گیا تھا۔انتخابات کے سبب اور ملک گیر احتجاج کے بعد اسے واپس لے لیا گیا،اگر یہ کا معیار تب غلط تھا تو جوائنٹ سکریٹری کی تقرری کے لئے ٹھیک کس طرح ہے؟۔ خبروں کے مطابق مرکزی حکومت جوائنٹ سکریٹری کے ساتھ اسسٹنٹ سیکرٹری اور ڈائریکٹر کی سطح کے بہت سے عہدوں پر بھی نجی شعبے کے ماہرین کو مقرر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔عام طور پر یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی طرف سے منعقد کی جانے والی سول سروس امتحان، فاریسٹ سروس امتحان یا کچھ دیگر مرکزی خدمات کے امتحان میں منتخب حکام کو کیریئر میں طویل تجربہ حاصل کرنے کے بعد جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...

بی جے پی ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کو 5000، 10000 اور 15000 روپے تک دے رہی؛ ممتا بنرجی کا سنگین الزام

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس چیف ممتا بنرجی نے بدھ کے روز بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو پیسے دے کر ان کے ووٹ خرید رہی ہے۔ ترنمول کانگریس امیدوار متالی باگ کی حمایت میں آرام باغ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے یہ ...