مودی حکومت میں غیر فعال اثاثے 365 فیصد بڑھ گئے، 10 لاکھ کروڑ روپے کو بٹہ کھاتے میں ڈالا گیا: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 23rd November 2022, 11:23 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے این پی اے (غیر فعال اثاثہ) معاملے پر منگل کے روز مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانگریس لیڈر سپریا شرینیت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’مودی حکومت میں غیر فعال اثاثے 365 فیصد بڑھ گئے ہیں اور گزشتہ پانچ سالوں میں 10 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم بٹہ کھاتے میں ڈال دی گئی ہے۔‘‘ پارٹی ترجمان سپریا شرینیت نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ پانچ سالوں میں حکومت نے 1009510 کروڑ روپے کے این پی اے کو بٹہ اکاؤنٹ میں ڈال دیا ہے۔ صرف 13 فیصد قرض یعنی 132000 کروڑ روپے کی وصولی ہو پائی ہے۔‘‘

پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے سپریا شرینیت نے کہا کہ بٹہ کھاتے میں ڈالے گئے این پی اے کی قدر مالی سال 23-2022 کے سرکاری خسارے کا تقریباً 61 فیصد ہے۔ سپریا نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت کی مدت کار میں این پی اے میں 365 فیصد کا اُچھال آیا ہے اور قصداً قرض ادا نہیں کرنے کے معاملوں میں رقم 23000 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2.4 لاکھ کروڑ روپے ہو گئی ہے۔

کانگریس لیڈر سپریا کا کہنا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت میں 38 بزنس مین بڑا بینک گھوٹالہ کرنے کے بعد ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ انھوں نے سوال کیا کہ ’’1009510 کروڑ روپے کا قرض بٹہ کھاتے میں ڈالنے کا فیصلہ کن پیمانوں کے سبب ہوا؟ ابھی تک بٹہ اکاؤنٹ میں ڈالی گئی رقم کے صرف 13 فیصد کی ہی وصولی ہو پائی ہے، باقی کتنی وصولی ممکن ہے؟‘‘ کانگریس ترجمان نے یہ بھی سوال کیا کہ جن صنعت کاروں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے ان کا نام منظر عام پر کیوں نہیں لایا جا رہا؟ بڑے بڑے گھوٹالے کر کے جو لوگ ملک چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں، انھیں واپس لانے کے منصوبہ سے متعلق بھی سپریا شرینیت نے سوال کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اندور سے برولی پہنچی

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا چھٹے دن آج صبح اندور سے مدھیہ پردیش کے برولی گاؤں کی طرف روانہ ہوئی۔ ان کے ساتھ کانگریس کے درجنوں سینئر رہنما اورافسران کے علاوہ ہزاروں کارکنان بھی موجود ہیں۔

مہاراشٹر میں ریلوے فٹ اوور برڈج کاحصہ گرپڑا 20افراد سے زیادہ زخمی،8کی حالت تشویشناک

) مہاراشٹر کے چندر پور میں بلارشاہ ریلوے اسٹیشن پر فٹ اوور برڈج کا ایک حصہ گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا- کئی مسافر تقریباً 60فٹ کی بلندی سے پٹری پر پل سے گر گئے- حادثے میں 20مسافر زخمی ہو گئے-8 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے-

گجرات کے نوجوان نوکریاں دینے کے جھانسے کو سمجھ چکے ہیں: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر صرف جھانسہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گجرات کے نوجوان اس کی اصلیت کو سمجھ چکے ہیں اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس کا مناسب جواب ملے گا۔

راہل گاندھی نے 'بھارت جوڑو یاترا' میں چلائی بلیٹ موٹر سائیکل، پدیاترا میں انہیں دیکھنے کے لیے امڈا جم غفیر

مدھیہ پردیش میں کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' جاری ہے۔ پدیاترا میں کافی بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ پد یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ راہل گاندھی کو آج 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران بلٹ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس جی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آگئی ...

مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ حکومت عوام کو دے رہی ’انتخابی دھوکہ‘:میناکشی نٹراجن

حال ہی میں صدر دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش میں دو دن کا قیام کیا۔ ریاستی حکومت کی طرف سے شہڈول ضلع کے لال پور میں برسا منڈا جینتی کے موقع پر منعقدہ ’آدیواسی گورو دیوس‘ میں مدھیہ پردیش 'پی ای ایس اے' اصول کے باضابطہ نفاذ کا اعلان کیا گیا۔