کیا کرناٹک کی کمارسوامی حکومت گرانے میں پیگاسس جاسوسی کا دخل تھا ؟ کیا کہتی ہے دی وائر کی رپورٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st July 2021, 2:01 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔ 20 جولائی (ایس او نیوز ) ان دنوں دنیا بھر کی بڑی شخصیتوں کی جاسوسی کئے جانے کا ہنگامہ جاری ہے مگر اس دوران  معروف  نیوز پورٹل دی وائر نے اس بات کا حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ  2019 کے دوران کرناٹک کی کانگریس جنتا دل (ایس ) مخلوط حکومت کو گرانے کے لئے  بی  جے پی کی مرکزی قیادت نے جاسوسی سافٹ ویر پیگاسس کا سہارا لیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے 2019 کو آپریشن کنول  کو انجام تک پہنچانے اور  کانگریس و جنتادل  (سکیولر ) کے 17 اراکین اسمبلی کی پارٹی تبد یل کروانے سے پہلے تین بڑے سیاسی قائدین کی جاسوس کی گئی ۔ جن قائد ین کی جاسوس کی گئی ان میں سابق نائب وزیراعلیٰ  ڈاکٹر جی پرمیشور، سابق وزیر اعلیٰ  اور موجودہ اپوزیشن لیڈر  سدارامیا اور سابق وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی کے سکریٹریوں کے موبائیل نمبر سامنے آئے ہیں ۔ فرانس کے غیر منافع بخش میڈ یا ادارے فار بڈن اسٹوریز کی طرف سے جو ڈاٹا  سامنے آیا ہے ان میں کرناٹک کے ایک سیاستدان پرمیشور کا نمبر اور دو سیاستدانوں سدارمیا  اور کماراسوامی کے سکریٹریوں  کے موبائل نمبرس سامنے آئے ہیں۔ جاسوسی ایسے وقت کی گئی جب کانگریس کے  رہنما راہول گاندھی  نے اپنا پرانا نمبر بدل کر نیا نمبر لیا تھا۔ ویسے تو ڈیجیٹل فارنسک تصدیق نہیں ہو سکی ہے، لیکن اتنا تو طئےہے کہ جاسوسی اس وقت  ہوئی ہوگی جب کرناٹک میں  اقتدار کےلئے رسہ کشی زوروں پر تھی۔ کانگریس اور جے ڈی ایس نے پہلے ہی جاسوسی کے الزامات لگائے تھے اب پیگاسس کے سہارے سے  کرناٹک کے سیاستدانوں کے موبائل نمبر وں کی  نگرانی کے بین الاقوامی  سطح سے انکشاف نے ان شبہات کو تقویت دی ہے ۔

پتہ چلا ہے کہ اس وقت کے وزیر اعلی کمارسوامی کے سکریٹری ستیش کے نمبر کی جاسوس کی گئی ۔اسی طرح سدارامیا کے سکریٹری وینکٹیش کے نمبر پر بھی جاسوس کی گئی ۔ وینکٹیش نے کہا ہے کہ جس وقت جاسوسی کے بارے میں خبر یں سامنے آئی ہیں اس وقت وہ وہی موبائیل نمبر استعمال کر رہے تھے جوانکشاف میں شامل ہے ۔اسی طرح سابق وزیراعظم دیوے گوڈا کی سکیورٹی میں شامل منجو ناتھ مدے گوڈا کے نمبر کی بھی پیکاسس  کے ذریعے جاسوی کاانکشاف ہوا ہے۔ فار بڈن اسٹوریس  کے  ڈاٹا کے ذریعہ پرمیشور کا جو موبائل نمبر سامنے آیا ہے اس کے بارے میں سوال کئے جانے پر ڈاکٹر پرمیشور نے تصدیق کی کہ 2019 کے دوران وہ مذکورہ موبائل نمبر استعمال کر رہے تھے لیکن گزشتہ چند مہینوں سے انہوں نے اس نمبر کو استعمال کرنا بند کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کو  ممکنہ جاسوسی سافٹ ویر کے استعمال کا کوئی علم نہیں اور اس دور میں وہ کسی سیاسی مینجمنٹ کا حصہ نہیں تھے اور نہ ہی وہ پردیش کانگریس کے صدر کے عہدے پر تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...