ایسی سرگرمیوں سے ووٹرس پریشان، ووٹنگ کا حتمی فیصد تاخیر سے جاری کیے جانے پر کانگریس نے پھر اٹھائے سوال

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2024, 5:38 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 22/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخاب 2024 میں پانچ مراحل کی ووٹنگ ہو چکی ہے۔ اس درمیان بدھ کو ایک بار پھر کانگریس نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ ووٹنگ کا حتمی فیصد جاری کرنے میں تاخیر اور ووٹنگ کے عبوری فیصد و حتمی فیصد کے درمیان بڑے فرق پر فکر کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ووٹرس الیکشن کمیشن میں عجیب و غریب سرگرمیاں دیکھ کر پریشان ہو رہے ہیں۔

کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے اس تعلق سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ اس پوسٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’چار مراحل کی پولنگ کے دوران الیکشن کمیشن میں عجیب و غریب سرگرمیوں کو لے کر ووٹرس پریشان ہیں۔ پہلے الیکشن کمیشن ووٹنگ کا حتمی نمبر تیار کرنے میں 11-10 دن کا وقت لیتا ہے اور اس کے بعد پرانے نمبر اور نئے نمبر کے درمیان 1.7 کروڑ ووٹوں کا فرق ہوتا ہے۔ یہ واقعی میں حیران کرنے والا ہے۔‘‘ انھوں نے اس پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’غائب ہوئے ای وی ایم کے بارے میں کئی سوال ہیں جن کے جواب نہیں ملے ہیں۔ یہ بھی بہت فکر انگیز ہے۔‘‘

اس تعلق سے کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے بھی ایک پوسٹ کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’مجموعی طور پر 1.07 کروڑ کا فرق ہر ایک لوک سبھا سیٹ میں 28000 ووٹ کے اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ بہت بڑا نمبر ہے۔‘‘ ساتھ ہی جئے رام رمیش نے یہ سوال کیا کہ ’’خامی ان ریاستوں میں سب سے زیادہ ہے جہاں بی جے پی کو کثیر سیٹوں کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ یہ کیا ہو رہا ہے؟‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹرا کے طلبہ توجہ دیں؛ بارہویں سائنس کے بعدڈائریکٹ سیکنڈ ایئر انجیئنرنگ ڈپلومہ کورسس میں داخلے

بارہویں سائنس میں کامیاب طلباء و طالبات کو یہ اطلاع دیجاتی ہے کہ ریاست مہاراشٹرا کی تمام پولی ٹیکنک کالجوں میں ڈائریکٹ سیکنڈ ایئر انجینئرنگ ڈپلومہ کورسیس (پولی ٹیکنیک) میں داخلہ کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے

سابق ایم ایل سی محمد اقبال کے1097 کروڑ روپے کے اثاثوں کوای ڈی نے ضبط کیا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سہارنپور میں غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی محمد اقبال کی گلوکل یونیورسٹی کی 121 ایکڑ زمین اور تمام عمارتوں کو ضبط کر لیا ہے۔ بی ایس پی کے سابق ایم ایل سی محمد اقبال کی ضبط کی گئی جائیداد کی ...

لوک سبھا اسپیکر الیکشن کے لئے انڈیا الائنس کی حکمت عملی

لوک سبھا انتخابات کے بعد ایک بار پھر مرکز میں مودی حکومت بن گئی ہے۔ اب لوک سبھا کے اسپیکر کے لیے انتخابات ہونے ہیں، اس کو لے کر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعت اسپیکر کے انتخاب کے لیے اپنا امیدوار کھڑا کرسکتی ہے۔ اگر ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اپوزیشن کو دیا گیا تو ...

طلبا تنظیم این ایس یو آئی نے نیٹ کا امتحان دوبارہ کرانے کا کیا مطالبہ، این ٹی اے پر فوری پابندی لگانے کی اپیل

این ایس یو آئی (نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا) کے قومی صدر ورون چودھری کی قیادت میں آج یونین دفتر سے جنتر منتر تک پرامن مشعل مارچ منعقد کیا گیا۔ اس مارچ کا مقصد حال ہی میں ہوئے این ٹی اے اور نیٹ امتحان گھوٹالہ کے خلاف بیداری پیدا کرنا اور احتجاج درج کرنا تھا، جس نے پورے ملک ...

نیٹ پرچہ سوالات افشاء کیس، امتحان سے ایک دن پہلے پیپر ملنے کا انکشاف

بہار پولیس کے معاشی جرائم یونٹ (ای او یو) نے جو نیشنل ایلجبلیٹی کم انٹرنس ٹسٹ (نیٹ۔ یوجی) 2024ء میں پرچہئ سوالات کے افشاء کی تحقیقات کررہی ہے، ہفتہ کے روز 11 امیدواروں کو نوٹسیں روانہ کی ہیں، جن پر اس جرم میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔