کانگریس نے نتیش کمار اور سشیل مودی کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا

Source: S.O. News Service | Published on 30th October 2020, 11:33 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،30؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے آج گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کر کے مونگیر تشدد معاملے میں وزیراعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی کو سیدھے طورپر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہیں عہدہ سے برخاست کرنے اور پولیس فائرنگ میں مارے گئے نوجوان کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والاکی قیادت میں گورنر پھاگو چوہان سے پارٹی کے ایک نمائندہ وفدنے گورنرہاﺅس جاکر ملاقات کی ۔باہر آنے پر مسٹر سرجے والا نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ نمائندہ وفد نے گورنر کو بتایاکہ 72 گھنٹے تک مونگیر میں تشدد کا ننگا ناچ ہوا اور نتیش حکومت آنکھ بند کر کے سوئی رہی ۔ انہوں نے کہاکہ بے قصور لوگوں پر لاٹھیاں چلائی گئیں۔ ایسا جانوروں کے ساتھ بھی نہیں کیاجاتاہے ۔

مسٹر سرجے والا نے کہاکہ مونگیر میں خواتین ، بزرگوں اور نوجوانوں کو دوڑا ۔ دوڑا کر پیٹا گیا اور اس کے بعد پولیس نے جان بوجھ کر بے قصور لوگوں پر گولیاں چلائیں جس میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے 17 سال کے ایک نوجوان انوراگ کمار کے سرمیں گولی ماری ، جس سے اس کی موت ہوگئی ۔ انہوں نے گورنر کو حقیقت حال سے روبرو کرانے کیلئے مقامی اخبارات کے کترنوں اور سی آئی ایس ایف کی ای میل کو بھی دکھایا جس سے واضح ہے کہ آٹھ لوگو کو گولیاں پولیس کی انساس رائفل سے لگی ہیں۔

کانگریس لیڈر نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد قصورواروں پر کاروائی کرنے کے بجائے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی انہیں بچانے میں لگ گئے ۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد مونگیر کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو معطل کیاجانا چاہئے تھا لیکن وہاں کی ایس پی جے ڈی یو کے ایک سنیئر لیڈر اور وزیراعلیٰ کے سب سے قریبی ساتھی کی بیٹی اور ضلع مجسٹریٹ نائب وزیراعلیٰ کے محبوب ہونے کی وجہ سے دونوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔ اس کی وجہ سے مونگیر میں دو مرتبہ تشدد رونما ہوا ۔

مسٹر سرجے والا نے کہاکہ کانگریس نے گورنر سے کہا ہے کہ مسٹر نتیش کمار اور مسٹر سشیل مودی کو ایک لمحے کیلئے بھی عہدہ پر رہنے کا حق نہیںہے اس لئے انہیں فورا عہدہ سے برخاست کیاجائے ۔ انہوں نے پولیس کی گولی سے مارے گئے انوراگ کمار کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپے معاوضہ دینے اور پولیس اور انتظامیہ کے قصور وار افسران کو فوری طور سے معطل کرنے اور ان کے خلا ف ایف آئی آر درج کراکر غیر جانبدارانہ جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ۔

کانگریس لیڈر نے کہاکہ گورنر نے سنجیدگی سے ان کی باتوں کو سنا اور یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئین کے مطابق ان سب مطالبات پر غور کریں گے ۔ کانگریس نمائندہ وفد میں مسٹر سرجے والا کے علاوہ پارٹی کے ریاستی صدر مدن موہن جھا ، قومی ترجمان پون کھیڑا اور مسٹر سنجیو کمار شامل تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔