ریاستی بی جے پی میں پڑگئی پھوٹ؛ ایشورپا کے بعد سدانندا گوڈا بھی پارٹی قیادت سے ناراض

Source: S.O. News Service | Published on 19th March 2024, 2:30 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 19/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) موجودہ رکن پارلیمان بنگلورو نارتھ لوک سبھا حلقہ کے لئے بی جے پی ٹکٹ سے محروم ہونے کے بعد پارٹی کی ریاستی قیادت سے ناراض سدانند گوڑا نے کہا کہ وہ اپنے اگلے سیاسی اقدام کا اعلان کریں گے۔

سدانند گوڑا نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ کچھ لیڈروں نے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے لیے اُن سے رابطہ کیا ہے۔ لیکن میں ذاتی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔ کنبہ کے افراد کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد میں آئندہ فیصلہ کروں گا۔

 بی جے پی کے ایک بڑے لیڈر کل ہمارے گھر آئے تھے اور بات چیت کی تھی لیکن میں ان کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی تفصیلات نہیں بتاؤں گا۔ اگر آج سب کچھ کہا جائے تو کل کے لیے کچھ نہیں بچے گا۔ میں کل آپ کے ساتھ تمام خیالات کا اشتراک کروں گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی ریاست کے دورہ پر ہیں۔

انہوں نے سابق نائب وزیر اعلیٰ  کے ایس ایشور پا کی بغاوت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں جس کے ساتھ بھی ظلم ہوا ہے، سب مل کر ہائی کمان کے پاس جانے کی تجویز میں نے دی تھی ۔ لیکن ایشورپا نے پہلے ہی اپنے اقدام سے پیغام دے دیا ہے۔ اس بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔

 بنگلورو نارتھ لوک سبھا حلقہ کے امیدوار کو منتخب کرنے کے لیے کیے گئے سروے میں رپورٹ میں صرف میرا نام ہی آیا ہے۔ مجھے ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، آخری وقت میں میرے ساتھ دغا کیا گیا۔

 سدانند گوڑا نے کہا کہ میں نے دہلی اور ہماری ریاست میں ہونے والی کچھ تبدیلیوں کو قریب سے دیکھا ہے۔ میں کل ایک پریس کا نفرنس بلاؤں گا، تا کہ ریاست میں میرے ساتھ ہونے والی نا انصافی کے بارے میں کچھ دلی خیالات کا اظہار کروں۔ سیاست میں  ہلچل اور شرمندگی فطری ہے۔ لیکن جان بوجھ کر کیا جانے والا کام انتہائی تشویشناک ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔