کانگریس لیڈر احمد پٹیل کا 71 سال کی عمر میں انتقال، اکتوبر سے ہی لڑ رہے تھے کورونا سے جنگ

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2020, 9:32 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی؍ 25؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سینئر رہنما اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل کا بدھ کو علی الصبح انتقال ہو گیا۔ 71 سالہ احمد پٹیل کوروناوائرس سے متاثر تھے اور گروگرام کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 15 نومبر کو انہیں میدانتا میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آئی سی یو میں تھے۔ انہوں نے آخری سانس آج صبح 3.30 بجے لی۔

احمد پٹیل کے بیٹے فیصل پٹیل نے ان کے انتقال کی خبر ٹویٹ کر کے دی۔ انہوں نے لکھا' بڑے دکھ کے ساتھ مطلع کر رہا ہوں کہ میرے والد جناب احمد پٹیل کا انتقال ہو گیا۔ ایک ماہ پہلے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد ان کی صحت کئی اعضا کے ناکام ہونے کے سبب اور بھی خراب ہو گئی۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے'۔ فیصل پٹیل نے اپنے سبھی خیر خواہوں سے کووڈ۔ 19 ضابطوں پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

1976 میں سیاست میں آئے احمد پٹیل: کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل یکم اکتوبر کو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے اور انہیں 15 نومبر کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ یکم اکتوبر کو احمد پٹیل نے بتایا تھا کہ وہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے رابطے میں آئے لوگوں سے جانچ کرانے کی اپیل بھی کی تھی۔

آٹھ بار کے رکن پارلیمنٹ احمد پٹیل لوک سبھا میں تین اور راجیہ سبھا میں 5 میعاد کار پورا کر چکے ہیں۔ انہیں اگست 2018 میں انڈین نیشنل کانگریس کمیٹی (AICC) کے خزانچی کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ احمد پٹیل نے 1976 میں گجرات کے بھروچ ضلع میں مقامی بلدیاتی الیکشن لڑ کر اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے گجرات اور مرکز دونوں میں کانگریس کے تنظیمی ڈھانچے کی کمان سنبھالی۔

سال 1985 میں انہیں اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی کا پارلیمانی سکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔ احمد پٹیل نے سردار سروور پروجیکٹ کی دیکھ ریکھ کے لئے نرمدا مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام میں بھی اہم رول ادا کیا۔

بشکریہ : اردو نیوز 18

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔