اگنی پتھ احتجاجیوں کی حمایت میں دہلی کے جنترمنتر پر کانگریس کا ستیہ گرہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd June 2022, 1:09 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی  22 جون (ایس او نیوز/ایجنسی) اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت میں  ملک بھر میں جوان جس طرح کا احتجاج کررہے ہیں، اُن کی حمایت کرتے ہوئے  کانگریس نے اتوار کو  دہلی کے  جنتر  منتر پر ستیہ گرہ کی اور حکومت سے  اس اسکیم کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

 ستیہ گرہ  میں کانگریس قائدین   پرینکا گاندھی، سچن پائلٹ ، کے سی وینو گوپال، سچن پائلٹ اور دیپیندر ہڈا سمیت پارٹی کے متعدد سینئر لیڈروں  نے شرکت کی۔اس دوران پرینکا گاندھی نے   نوجوانوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور انہیں’’نقلی دیش بھکتوں‘‘سے آگاہ کرتے ہوئے اپیل کی  کہ وہ  ملک میں ایسی حکومت کے قیام کو یقینی بنائیں جو  ’’حقیقی محبِّ وطن‘‘ ہو۔

 انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی فوج بھرتی کی نئی اسکیم ’’اگنی پتھ‘‘  فوج اور نوجوانوں کیلئے تباہ کن ہوگی۔  ستیہ گرہ میں لوک سبھا میں پارٹی لیڈر ادھیر رنجن چودھری، ہریش راوت،کمیونی کیشن محکمہ کے سربراہ جے رام رمیش، سلمان خورشید اور اجے ماکن   بھی موجود تھے۔ ان  لیڈروں نے ’اگنی پتھ‘ کے خلاف نعرے لکھی ہوئیں تختیاں اٹھا رکھی تھیں جن میں   اسکیم کو واپس لینے کے مطالبہ کا نعرہ بھی درج تھا۔ جنتر منتر پر ستیہ گرہ کے دوران اپنے خطاب میں پرینکا گاندھی نےکہا کہ ’’میں نوجوانوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ آپ اس ملک کا مستقبل ہو۔ اس ملک میں آپ سے بڑا محب وطن کوئی  نہیں ۔ میں نے آپ جیسے سیکڑوں بچوں سے بات کی۔ ہم آپ کا درد سمجھتے ہیں۔ پورا ملک سمجھ رہا ہے لیکن آپ کو یہ نہیں بھولنا ہے کہ یہ ملک آپ کا ہے۔‘‘ پرینکا گاندھی نے نوجوانوں کو تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے روکتے ہوئے کہا کہ ’’اس ملک کی املاک آپ کی  ہیں، انہیں محفوظ رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ ہم یہاں ستیہ گرہ پر بیٹھے ہیں کیونکہ ستیہ گرہ سچائی کی لڑائی ہے  جو عدم تشدد پر مبنی ہے۔ اسی لڑائی کے دم پر اس ملک کو آزاد کرایا گیا تھا اور اس ملک کو آپ کے ہاتھ میں سونپا گیا تھا تاکہ آپ کا مستقل تابناک رہے۔‘‘ کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا ’’میں آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ حالات کو سمجھئے۔  آس پاس کیا ہو رہا ہے، حکومت کیسے چل رہی ہے، اس کو گہرائی سے سمجھئے۔‘‘

 

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...