آئی ٹی قوانین میں ترمیم اظہارِ رائے کی آزادی پر چوری چھپے حملہ:کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2023, 9:49 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) مودی حکومت کے ذریعہ تیار کردہ آئی ٹی قوانین کے نئے مسودہ کی کانگریس نے شدید مخالفت کی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ سچ سے کیسے اس حکومت کو بچایا جائے، ملک کے سامنے سچ کو کیسے چھپایا جائے، اس مقصد میں کامیابی کیلئے مودی حکومت نئے آئی ٹی قوانین لے کر آئی ہے۔ کانگریس نے انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کے مسودے میں نئی ترمیم کو اظہارِ رائے کی آزادی پر چوری چھپے حملہ قرار دیا ہے اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس میں سوشیل میڈیا کمپنیوں کو ان مضامین کو ہٹانے کیلئے کہا گیا ہے جنھیں پی آئی بی کے ذریعہ فرضی مانا گیا ہے۔ اپوزیشن پارٹی نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں قوانین پر بحث کی جائے گی۔کانگریس نے کہا ہے کہ آئی ٹی(ماڈریٹر گائیڈلائنس اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ) ایکٹ 2021 میں ترمیم کے مسودے کیلئے مشاورت کی مدت کو 25 جنوری 2023 تک بڑھاتے ہوئے مودی حکومت نے چالاکی سے ایک سہولت کو جوڑا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی نیوز رپورٹ جسے پریس انفارمیشن بیورو(پی آئی بی)کے فیکٹ چیکنگ یونٹ کے ذریعہ جھوٹا، بے بنیاد یا نقلی مانا جائے گا، اسے حکومت کے ذریعہ سوشیل میڈیا/آن لائن ویب سائٹس/او ٹی ٹی پلیٹ فارمس سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ اس پر کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ مطلب- میرا قاتل ہی میرا منصف ہے۔ کیا میرے حق میں فیصلہ دے گا۔مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس میڈیا سیل کے چیف پون کھیڑا نے الزام عائد کیا کہ نریندر مودی حکومت کیلئے آئی ٹی قانون کا مطلب امیج ٹیلرنگ (شبیہ بنانے)کا اصول ہے۔

پون کھیڑا نے سوال کیا کہ اگر مودی حکومت آن لائن خبروں کے حقائق کی جانچ کرتی ہے تو مرکزی حکومت کے حقائق کی جانچ کون کرے گا؟ انھوں نے الزام عائد کیا کہ انٹرنیٹ کا گلا گھونٹنا اور پی آئی بی کے ذریعہ سے آن لائن مواد کو سنسر کرنا مودی حکومت کے حقائق جانچنے کی تشریح ہے۔کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے میڈیا سے کہا کہ اقتدار کے تکبر میں چور مودی حکومت اب سوشیل میڈیا پر لگام لگانے کیلئے تاناشاہی رویہ اختیار کر رہی ہے۔ مودی حکومت نے آن لائن مواد ریگولیٹری میں جج، جوری اور جلاد کے کردار میں خود کو رکھا ہے۔ یہ ایک حیرت انگیز قدم ہے جس میں آرویلین بگ برادر سنڈروم کی بو آتی ہے۔ پون کھیڑا نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (ماڈریٹر گائیڈلائنس اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ)ایکٹ، 2021 کے ترمیم شدہ ایڈیشن کے ایکٹ 3(1)(B)(5) میں کہا گیا ہے کہ وزارت برائے اطلاعات و نشریات کے پریس انفارمیشن بیورو کو اگر کوئی بھی آن لائن مواد غلط لگے گا تو اسے ہٹانے کا اختیار ہوگا۔ اس کا سیدھا مطلب ہے کہ پی آئی بی کی فیکٹ چیکنگ یونٹ ایسے مواد کو ہٹانے میں جج بن گئی ہے جو شاید مودی حکومت کی شبیہ کے موافق نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔