لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ، انتخابی منشور پر لگے گی مہر

Source: S.O. News Service | Published on 19th March 2024, 11:16 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ منگل یعنی 19 مارچ کو ہونے والی ہے جس میں لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پارٹی کے انتخابی منشور پر آخری مہر لگے گی۔ سی ڈبلیو سی میٹنگ کے بعد پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کی صدارت میں کانگریس کی مرکزی الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کی بھی میٹنگ ہوگی جس میں 19 اپریل سے شروع ہونے والے سات مراحل کے لوک سبھا انتخاب کے لیے پارٹی کے بقیہ امیدواروں کے ناموں کو آخری شکل دی جائے گی۔

پارٹی جنرل سکریٹری نے اس سلسلے مین اتوار کو ہی ایک بیان دیا تھا جس میں کہا تھا کہ پارٹی کی اعلیٰ سطحی پالیسی ساز یونٹ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں مسودہ انتخابی منشور کو اپنی منظوری دے گی جس میں پانچ ’نیائے‘ (انصاف) کے لیے پانچ پانچ ’گارنٹی‘ یعنی مجموعی طور پر 25 گارنٹیاں دی گئی ہیں۔

جئے رام رمیش نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی پانچ نیائے- ’بھاگیداری نیائے‘، ’کسان نیائے‘، ’ناری نیائے‘، شرمک نیائے‘ اور ’یوا نیائے‘ کے ایشو پر انتخاب لڑے گی۔ ان میں مجموعی طور پر 25 گارنٹیاں ہوں گی جن کا اعلان کانگریس صدر کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی پہلے ہی کر چکے ہیں۔

بہرحال، سبھی کو انتظار کانگریس کی اس فہرست کا ہے جس میں لوک سبھا کے باقی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ ابھی تک کانگریس نے امیدواروں کی دو فہرست جاری کی ہے جس میں مجموعی طور پر 82 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اتر پردیش اور بہار جیسی ریاستوں میں کسی بھی سیٹ کے لیے کانگریس نے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اتر پردیش میں کانگریس کا اتحاد سماجوادی پارٹی کے ساتھ ہے اور بہار میں آر جے ڈی و بایاں محاذ کے ساتھ مل کر کانگریس نے بی جے پی کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...