وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2024, 12:10 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 20/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پر عوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کو کم کرنے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں۔ ایسے میں ریاست کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔

میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجیندر کے اس تبصرہ پر کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد کانگریس کی گارنٹی بند ہو جائے گی، وزیر اعلیٰ نے پوچھا کہ کیا لیڈر اب غیب کی باتیں بھی جاننے لگے ہیں؟ وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے یقین دلایا کہ ہم اپنی میعاد پوری کرنے کے بعد کرناٹک میں ہی رہیں گے۔ اگلی بار بھی ہم ہی اقتدار میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس سرکاری نے جو گارنٹیاں متعارف کرائی ہیں اںہیں بغیر کسی وجہ کے بند نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے کہا کہ اگلے مالی سال میں گارنٹی اسکیموں کو لاگو کرنے کے لیے 52,000 کروڑ روپے کی رقم مختص کی جائے گی۔ چکبلا پور شہر میں ایک میگا روڈ شو میں حصہ لیتے اور کانگریس کی امیدوار رکشا رمیّا کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے دعویٰ کیا کہ کرناٹک میں کانگریس بھاری اکثریت سے جیت درج کرنے جا رہی ہے۔ کانگریس یہاں کی 28 سیٹوں میں سے 20 پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 سیٹوں پر دو مرحلوں 26 اپریل اور 7 مئی کو انتخابات ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...