کرناٹک میں کلاس 5 ، 8، 9 اور 11 ویں کیلئے بورڈ سطح کے امتحانات کرانے کی اجازت

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2024, 12:27 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 23/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے ریاستی نصاب کے مطابق سرکاری امداد یافتہ اور غیر امدادی تعلیمی اداروں میں کلاس 5، 8، 9 اور 11 کے لیے بورڈ کی سطح کے امتحان کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے علاوہ بینچ نے رو پسا و دیگر اسکول کی جانب سے دائر درخواست کو بھی مستر د کر دیا کہ اس حکم کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔ درخواست سے متعلق قبل ازیں سماعت کے دوران حکومت کے وکیل نے کہا کہ ریاستی نصاب کو اپنانے والے تمام بچوں کے لیے یکساں نظام تعلیم کی ضرورت ہے۔ محکمہ تعلیم نے بورڈ کے امتحانات کا آغاز کر دیا ہے۔ نیز امتحانات کوئی مذاق نہیں ہیں۔ بچے کئی دنوں سے تیاری کر رہے ہیں۔ تاہم امتحان کی تاریخوں کو بار بار تبدیل کرنے سے طلبا میں شدید الجھن پیدا ہورہی ہے۔

کیس کا پس منظر : کرناٹک ایجوکیشن ایکٹ کے تحت ریاستی محکمہ تعلیم نے 6 اور 9 اکتوبر 2023 کو 8،5، 9 اور 11 ویں کلاس کے بورڈ سطح کے امتحانات منعقد کرنے کے لیے دوسر کلر جاری کیے تھے۔ درخواست گزار ایسوسی ایشنز، جنہوں نے اس پر سوال اٹھایا، دعویٰ کیا کہ حکومتی سرکلر نے لازمی تعلیم کے حق کے قانون کے سیکشن 30 اور کرناٹک ایجوکیشن ایکٹ کے مختلف حصوں کی خلاف ورزی کی ہے اور بورڈ کے امتحان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جسٹس کے سوما شیکھر اور کے راجیش رائے کی سربراہی والی بینچ نے ایک طویل سماعت کی اور فیصلہ محفوظ رکھتے ہوئے آج اس کا اعلان کیا۔ ڈویژن بینچ نے سنگل بیج بینچ کے فیصلے کو ایک طرف رکھ دیا جس نے بورڈ کے امتحان کے انعقاد کے لئے ریاستی حکومت کے جاری کردہ دوسر کلر کو منسوخ کر دیا۔ ریاستی حکومت بورڈ کے امتحان کا انعقاد کر سکتی ہے اسے اسی مقام سے جاری رکھا جانا چاہیے جہاں سے امتحان کا عمل روکا گیا تھا۔ بینچ نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ اگلے تعلیمی سال میں بورڈ کے امتحان کے انعقاد کے لیے متعلقہ فریقوں سے مشاورت کرے۔ اس کے علاوہ ریاستی محکمہ تعلیم کو آرٹی ای ایکٹ کے تحت امتحانات منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ گزشتہ سال بھی آرٹی ای ایکٹ کے تحت ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا اور امتحانات منعقد کیے گئے تھے۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے استدلال کیا کہ بورڈ کے امتحانات منعقد کرنے کی ریاستی حکومت کی پیشکش لازمی تعلیم کے حق کے قانون کے خلاف ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس طرح امتحانات کا انعقاد غیر قانونی ہے۔ ان درخواستوں کی سماعت کرنے والے سنگل رکنی بینچ نے محکمہ تعلیم کے سرکلرز کو منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔ سنگل رکنی بینچ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے حکومت نے دور کنی بینچ میں اپیل کی۔ اپیل کی سماعت کرنے والے دور کنی بینچ نے سنگل فیصلے پر روک لگا دی۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ میں حج کے خصوصی اپیل دائر کر دی۔ سپریم کورٹ نے دورکنی بینچ کے حکم پر روک لگاتے ہوئے دور کنی بینچ کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے دائر اپیل کی جلد از جلد سماعت کرے اور مناسب حکم صادر کرے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔