ہریانہ: اجے چوٹالہ کی پیرول منسوخ کرنے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ سے شکایت

Source: S.O. News Service | Published on 3rd May 2020, 3:00 PM | ملکی خبریں |

سرسا،3؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  کورونا وبا کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کے دوران ہریانہ کے نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ کے والد اور جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے بانی اجے چوٹالہ کے ذریعہ ایک تقریب میں شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی ٹی) کے ذریعہ غریبوں کو معاشی مدد دینے کے مقصد سے بھیجے گئے چیک تقسیم کرنے پر، بار ایسوسی ایشن سرسا کے سابق صدر اور پنجابی لیڈر گررتنپال سنگھ کنگرا نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گررتنپال سنگھ کنگرا نے اجے چوٹالہ کی پیرول منسوخ کرنے کے لئے مرکزی وزیرداخلہ، سی بی آئی ڈائریکٹر، تہاڑ جیل کے ڈائریکٹر، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ و داخلہ اور ایس جی پی سی صدر کو خط لکھا ہے۔قابل ذکر ہے کہ جی بی ٹی اساتذہ کی بھرتی گھپلے میں قصوروار قرار اجے چوٹالہ دہلی تہاڑ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور اس وقت پیرول پر اپنے گھر آئے ہوئے ہیں۔

گررتنپال سنگھ کنگرا نے آج یہاں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ایس جی پی سی کے ذریعہ غریبوں کی مدد کی غرض سے بھیجے گئے چیک ایک سزا یافتہ قیدی کے ذریعہ تقسیم کرنا سراسر سِکھوں کے وقار کی توہین ہے۔ ایس جی پی سی غریبوں اور کینسر متاثرہ کی معاشی مدد کرتی رہی ہے۔ جبکہ اجے چوٹالہ نے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے ایس جی پی سی کے ممبران سے مل کر ایسا انتظام کیا جو قابل مذمت ہے اور کس انتظامی افسر نے اس کی اجازت دی اس کی جانچ ہونی چاہیے۔

انہوں نے جے جے پی لیڈر کو سزا سے پیرول اپنے گھر پر رہنے کے لئے ملی ہے نہ کہ سیاست کرنے کے لئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سیاسی مفاد کے حصول کے لئے اجے چوٹالہ سرسا اور فتح آباد اضلاع میں گاؤں گاؤں گھوم کر مبینہ طور پر اپنی پارٹی کے رنگ کے بنے ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کرنے کی آڑ میں عوامی رابطہ مہم چھیڑے ہوئے ہیں۔ اس دوران ہریانہ پولیس کے کمانڈو بھی ان کی حفاظت میں رہتے ہیں آخر کس افسر نے اجے چوٹالہ کو دورہ کرنے کا پاس اور کمانڈو مہیا کرائے ہیں اس کی بھی جانچ ہونی چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔