ہندوستان کو ’جراسک جمہوریت‘ نہ بنائیں، مسلمان آپ سے نہیں آئین سے ڈرتے ہیں: کپل سبل

Source: S.O. News Service | Published on 11th December 2019, 8:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 11/دسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے شہریت ترمیمی بل 2019 پر راجیہ سبھا میں بولتے ہوئے کہا کہ جو ہندوستان کے نظریہ سے واقف نہیں ہیں وہ ہندوستان کے نظریہ کی کیا حفاظت کریں گے۔ انہوں وزیر داخلہ سے سیدھے کہا کہ اس ملک کا مسلمان اور ہم آپ سے نہیں ڈرتے، مسلمان اور ہم اگر ڈرتے ہیں تو اس ملک کے آئین سے ڈرتے ہیں۔ سبل نے حکومت سے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت کو اس ’جراسک جمہوریہ‘ میں مت تبدیل کیجئے جہاں دو ڈائنو سار ہیں۔

اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کپل سبل نے سیدھا امت شاہ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ جانے وزیر داخلہ نے کون سی تاریخ کی کتابیں پڑھی ہیں جو انہوں نے لوک سبھا میں یہ بیان دیا کہ ملک کی تقسیم کے لئے کانگریس ذمہ دار ہے۔ کپل سبل نے کہا کہ ملک کی تقسیم کے لئے ساورکر اور جناح ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ساورکر کے نظریہ کو بھی پیش کیا اور یہ بھی بتایا کہ خود بابا صاحب امبیڈ کر نے نے جنا ح اور ساور کر کے بارے میں کیاکہا۔ انہوں نے بتایا کہ امبیڈ کر نے کہا تھا کہ دو قومی نظریہ پر جناح اور ساورکر میں اتفاق تھا۔ کپل سبل نے کہا کہ وزیر داخلہ کو کانگریس سے متعلق اپنا بیان واپس لینا چاہئے۔

بی جے پی کے اس بیان پر کہ یہ تاریخی بل ہے، سبل نے اس پر اپنے رد عمل میں کہا کہ تاریخی ہے کیونکہ آپ تاریخ بدل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مت بھولئے کہ اس بل کے بعد لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں ایسی سیاہ رات آئے گی جو کبھی ختم نہ ہونے والی ہوگی۔ سبل نے کہا کہ حکومت جناح اور ساورکر کے دو قومی نظریہ کو قانونی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ہندوستان میں شہریت دینے کے تین ضابطوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر داخلہ سے اپیل کی کہ وہ آئین کی دھجیاں نہ اڑائیں۔

سبل نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ بل میں کہیں مذہبی زیادتی کا ذکر نہیں ہے پھر کیوں یہ سب کہا جا رہا ہے۔ سبل نے واضح الفاظ میں کہا کہ انہیں 2014 سے معلوم ہے کہ حکومت کا کیا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے طلاق ثلاثہ، آرٹیکل 370، این آر سی اور اب اس بل سے اپنے ایجنڈے کی وضاحت کر دی ہے۔ سبل نےاس موقع پر کئی تکنیکی سوال بھی اٹھائے اور پرزور انداز میں بل کی مخالفت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔