بنگال میں این آر سی کے نفاذ کا کوئی ارادہ نہیں: کیلاش وجے ورگیہ

Source: S.O. News Service | Published on 5th April 2021, 11:10 AM | ملکی خبریں |

کلکتہ،5؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد این آر سی نافذ ہونے کے خدشات کے دوران بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور بنگال بی جے پی انچارج کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ انتخابات کے بعد بنگال میں این آر سی کے نفاذ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تاہم شہریت ترمیمی ایکٹ نافد کیا جائے گا، تاکہ جو شہری پڑوسی ممالک میں مذہبی بنیاد پر زیادتی کے شکار ہوکر ہندوستان میں رفیوجی کے طور پر مقیم افراد کو ہندوستانی شہریت دی جاسکے۔

کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ ہمارے متعلق یہ غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے کہ ہم انتخابات جیتنے کے بعد بنگال میں این آر سی نافذ کریں گے۔ جب کہ ہم نے اپنے انتخابی منشور میں صرف شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کا وعدہ کیا ہے۔ این آر سی کے نفاذ کا کوئی اراد نہیں ہے۔ بی جے پی کا خیال ہے کہ اگر شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ ہوتا ہے تو 1.5 کروڑ افراد کو ہندوستانی شہریت ملے گی، جس میں 72 لاکھ کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔

کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ ترنمول کانگریس بی جے پی اور این آر سی سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔ جب کہ ترنمول کانگریس سی اے اے کی مخالفت کر رہی ہے۔ جب کہ متواسماج کے لاکھوں افراد مذہبی بنیاد پر ظلم کا شکار ہوکر بنگال ہجرت کرکے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ ریاست کے چار لوک سبھا حلقہ اور 40 اسمبلی حلقے میں متوا سماج کا اثر ہے۔ ترنمول کانگریس کو امید ہے کہ متوا سماج جو لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی طرف مائل ہوگیا تھا وہ اس مرتبہ سی اے اے کے نفاذ کو لے کر جاری بھرم کی وجہ سے ان کی طرف واپس آئیں گے۔

کیلاش وجے ورگی نے ترنمول کانگریس کے ذریعہ الیکشن کمیشن پر لگائے جا رہے الزامات کو بدنصیبی سے تعبیر کرتے ہوئے کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ اب جب کہ ترنمول کانگریس کی حالت خراب ہے اور اسے شکست کا خوف ہے تو وہ کمیشن کو بدنام کرکے اپنی خفت کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ترنمول کانگریس کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔ جب آپ کی جیت ہو رہی تھی اس وقت الیکشن کمیشن کی کارکردگی ٹھیک تھی اور اب خراب ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی 200 سے زاید سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ بی جے پی میں کئی لیڈران وزارت اعلیٰ کا چارج سنبھالنے کے اہل ہیں، انتخابات کے بعد چہرہ کا تعین ہوجائے گا۔ ہم وزیر اعظم مودی کے چہرے پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام تبدیلی کے لئے تیار ہیں۔ کیوں کہ 2011 کے بعد ترنمول کانگریس تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آئے تھی، مگر وہ تبدیلی آنے کے بجائے گزشتہ دس سالوں میں عوام کو مایوس کیا، بدعنوانی اور بدانتظامی کا بول بالا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے باہری ہونے کا نعرہ کوئی کام نہیں کرے گا۔ ممتا بنرجی آئین کی توہین کر رہی ہیں۔ بنگال ہندوستان کا حصہ ہے۔ یہاں ہر ایک کا حق ہے اور بنگال میں بنگال کا بیٹا ہی وزیر اعلیٰ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی بیٹی جیسے جذباتی نعرے کام نہیں کریں گے۔ انہوں نے ممتا بنرجی پر ایک خاص طبقے کو خوش کرنے کےلئے ملک کی قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کی وجہ سے جہاں ریاست میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے وہیں ملک کی معیشت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

شکست کے خوف میں مبتلا پی ایم مودی ’جھوٹ کی مشین‘ بن گئے ہیں: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےآج ایک بار پھر پی ایم مودی پر اپنی تقریروں کے دوران جھوٹ بولنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایک حیران، مایوس اور شکست خوردہ وزیر اعظم کی باتیں سنیے: کانگریس آپ کے ...

دہلی-پنجاب اور یوپی میں مئی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، بہار-جھارکھنڈ میں لو چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ (یکم مئی) کو کہا کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے اور دو سرے چار دن تک لو چل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے سربراہ مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ شمالی ...

لوک سبھا انتخابات: بی ایس پی نے 6 سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلان

 مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 6 امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ بی ایس پی کی اس فہرست میں قیصر گنج، گونڈا، ڈومریاگنج، سنت کبیرنگر، بارابنکی اور اعظم گڑھ سیٹ سے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے قیصر گنج سیٹ سے نریندر ...

دہلی-این سی آر کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی والا ای میل ’روسی ڈومین‘ سے بھیجا گیا، دہلی پولیس کا انکشاف

راجدھانی دہلی اور اس سے ملحقہ نوئیڈا کے اسکولوں میں بدھ کی صبح ایک ای میل بھیجا گیا، جس میں انہیں بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 250 سے زیادہ اسکولوں کو فرضی دھمکیاں بھیجنے کے لئے جس ای میل آئی ڈی کا استعمال کیا گیا اس کا ڈومین ڈاٹ آر یو (.ru) ہے۔ ...

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...