چین نے اروناچل کے 11 مقامات کے نام بدل کراپنا دعویٰ کیا، نقشہ بھی جاری

Source: S.O. News Service | Published on 5th April 2023, 12:05 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی/بیجنگ، 5/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) چین ایل اے سی پر اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ چین نے سرحد پر ایک بار پھر بڑی حماقت کی ہے۔ اس نے اروناچل پردیش کے 11 مقامات پر اپنا دعویٰ پیش کیا ہے۔ چین نے اروناچل پردیش کے لیے 'چینی، تبتی اور پنین' الفاظ میں ناموں کی تیسری فہرست جاری کی ہے۔ گلوبل ٹائمز نے 11 مقامات کی فہرست جاری کرتے ہوئے ان ناموں کا اعلان کیا ہے۔ چین نے یہ ڈھٹائی ایک ایسے وقت میں کی ہے جب ہندوستان نے گزشتہ ہفتے ہی اروناچل میں جی 20 اجلاس کا انعقاد کیا تھا۔

چین نے ناموں کی تبدیلی کے ساتھ نقشہ بھی جاری کیا ہے۔ اس میں اروناچل پردیش کے کچھ حصوں کو جنوبی تبت میں دکھایا گیا ہے۔ یہی نہیں، اس نے جو نقشہ جاری کیا ہے اس میں ایٹا نگر کے قریب کا ایک شہر بھی شامل ہے۔ اس سے قبل، ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے دسمبر 2021 میں کہا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چین نے اروناچل پردیش میں جگہوں کے نام اس طرح تبدیل کرنے کی کوشش کی ہو۔

چین نے اروناچل پردیش کے ناموں کی فہرست پہلی بار 2017 میں جاری کی تھی۔ اس کے بعد دوسری فہرست 2021 میں جاری کی گئی۔ سال 2017 میں دلائی لامہ ہندوستان کے دورے پر آئے تھے، اس دوران چین نے پہلی فہرست جاری کی۔ چین-بھارت سرحدی تنازعہ کافی عرصے سے چل رہا ہے۔ لیکن یہ تنازع گزشتہ چند سالوں میں زیادہ گہرا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ طویل عرصے سے اپوزیشن ایل اے سی تنازعہ پر مرکز کی مودی حکومت سے سوال پوچھ رہی ہے لیکن حکومت نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ کئی بار اپوزیشن نے حکومت سے پارلیمنٹ میں اس مسئلہ پر بحث کا مطالبہ بھی کیا لیکن حکومت نے اس پر اتفاق نہیں کیا۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "چین نے تیسری بار اروناچل میں ہمارے علاقوں کا نام بدلنے کی جرأت کی ہے۔

21 اپریل، 2017 - 6 جگہ

30 دسمبر 2021 - 15 جگہ

3 اپریل 2023 - 11 جگہ

اروناچل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور رہے گا۔ گلوان کے بعد مودی جی کے ذریعہ چین کو کلین چٹ دینے کا خمیازہ ملک بھگت رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں درجۂ حرارت 14 سال کا ریکارڈ توڑ 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سورج کی تمازت نے عوام کو بے حال کر دیا۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں 21 مئی تک لو (گرم ہوا) چلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ شمالی ...

بی جے پی نے سواتی مالیوال کو بلیک میل کیا اور پھر کیجریوال کے خلاف سازش میں اسے شامل کیا، عآپ کا دعویٰ

عآپ لیڈر آتشی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال ناجائز بھرتی معاملے میں گرفتاری کا سامنا کر رہی ہیں اور انھیں بی جے پی نے ’بلیک میل‘ کر وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف سازش کا حصہ بنایا۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

2023 میں ’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن‘ نے سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو پریشان کیا، دیگر ممالک کے مقابلے حالت دگر گوں

دنیا میں کئی مواقع پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2023 کا سال اس معاملے میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے سال 2023 سب سے خراب رہا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دس سال کے دور کا حساب نہیں دیا: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس سال کے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے لیے کیا کیا کام کیے ہیں، ان کا حساب ان کے پاس نہیں ہے۔ تیجسوی سارن پارلیمانی حلقے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ...

بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا: ایم کے اسٹالن

  تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔

افغانستان: سیلابی صورتحال، 300؍ افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

بغلان میں نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہمدرد کے مطابق، سیلاب نے کئی اضلاع میں گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد ابتدائی تھی اور بہت سے لوگ لاپتہ ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی رکنیت کے حق میں ووٹ دیا

ہندوستان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطین اہل ہے اور اسے اقوام متحدہ کا مکمل رکن کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے اور سلامتی کونسل کو اس معاملے پر فلسطین کے حق میں دوبارہ غور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...