چیف الیکشن کمشنر کا اعلان؛ انتخابات کے دوران طاقت اور دولت کے ناجائز استعمال کو روکنے کے لیے مرکزی ایجنسیوں کی مدد لی جائے گی

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2024, 11:50 AM | ملکی خبریں |

کولکاتا،6/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نےاعلا ن کیا ہے کہ  انتخابات کے دوران طاقت اور دولت کے ناجائز استعمال کو روکنے کے لیے مرکزی ایجنسیوں کی مدد لی جائے گی انہوں نے  اس کے لئے   متعدد مرکزی ایجنسیوں پر مشتمل ایک پورٹل بنانے کا بھی اعلان کیااور کہا کہ تمام مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ ایک پورٹل بنایا گیا ہے، جس کا مقصد انتخابات میں مالی بدعنوانی کو روکنا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی قیادت میں ایک فل بنچ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ریاست بنگال  کے دورے پر تھا ۔ کمیشن نے منگل کو پریس کانفرنس سے پہلے 22 مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ کمیشن کے ذرائع کے مطابق ای ڈی یا محکمہ انکم ٹیکس جیسی مرکزی تفتیشی ایجنسیاں بھی انتخابات میں کالے دھن اور غیر قانونی لین دین کی نگرانی کریں گی۔

 کُل جماعتی میٹنگ میں کمیشن نےسیاسی جماعتوں کے بیانات اور شکایات کی سماعت کی جس میں  ترنمول کانگریس سمیت کل آٹھ پارٹیوں نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس میں راجیو نے ان تمام شکایات کا تذکرہ کیا جو سیاسی جماعتوں نے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیسے کے ساتھ ساتھ غنڈوں کی طاقت کے استعمال کی بھی شکایات درج کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کی جانبداری برتنے سے متعلق بھی شکایت کی گئی ہے ۔کمیشن نے کہا کہ وہ ووٹنگ سے پہلے اور ووٹنگ کے بعد تشدد کو روکنے کی کوشش کریں گے۔ راجیو نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کو چھوڑ کر تمام جماعتوں نے اضافی مرکزی فورسز کا مطالبہ کیا ہے۔ انسپکٹرز سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ متحرک رہیں۔

کمیشن نے کہا کہ اس بار ریاست میں 80,000سے زیادہ بوتھوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اس بار نئے ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار ہے۔ریاست کے کم از کم 50 فیصد بوتھوں کی نگرانی کے لیے براہ راست ویب کاسٹنگ کی جائے گی۔ کمیشن کے مطابق عام شہری بھی الیکشن سے متعلق کوئی شکایت ایپ کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن آزادانہ اور پرامن انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا انکار

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست والی عرضداشت پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا کی اس درخواست پر غور کیا کہ کالیجیم سسٹم کو ختم ...

لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس نے پنجاب میں 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ریاست کی 13 میں سے 12 سیٹوں کے امیدوار طے

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں چار سیٹوں پر آج (29 اپریل) اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کو گورداسپور سے اور پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ برار (راجا ورنگ) کو لدھیانہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

کانگریس کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا- دوسرے مرحلے کے بعد بوکھلائے مودی ڈر پھیلا رہے ہیں

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کرناٹک میں پی ایم مودی کی ریلی سے قبل مودی سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ دوسرے مرحلے میں شکست کے بعد مایوس وزیر اعظم آج کرناٹک میں کئی ریلیاں کر رہے ہیں۔ کچھ سوالات ہیں جن کا جواب جھوٹ بولنے اور ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...

ووٹنگ فیصد گرنے سے بی جے پی پریشان، ریاستوں کو جنگی بنیادوں پر متحرک ہونے کی ہدایت

لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں ووٹنگ کی شرح میں کمی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں خطرے کی گھنٹی بجائی ہے، جس نے اپنے کیڈر کو پارٹی کی پہنچ کو دوگنا کرنے اور ووٹروں کی بے حسی کے پیش نظر اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ ووٹنگ کم نہیں ہونی چاہئے. سینئر بی جے پی ...