100 ؍کروڑ ٹیکوں پر ملک میں جشن لیکن سوالات برقرار

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2021, 11:31 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک میں 100؍ کروڑ ٹیکے لگائے جانے پر جشن کا ماحول ہونے کا دعویٰ حکومت کررہی ہے۔ اسی لئے وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو صبح 10؍ بجے قوم سے خطاب کرتے  100؍ کروڑ ٹیکوں کو غیر معمولی کارنامہ قرار دیا۔ وزیر اعظم  مودی نےکہا کہ اگرچہ ملک میں ایک ارب ٹیکے لگائے گئے ہوں لیکن کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ، اس لئے سبھی کو بہت محتاط رہنا ہوگا اور ہتھیار نہیں ڈالنے ہیں۔ مودی نے کہا کہ تہواروں کا موسم قریب آرہا ہے اور اس دوران ہم سب کو بہت محتاط رہنا ہوگا کیونکہ ابھی تک کورونا وباسے ہمیںمکمل طور پر نجات نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ، اس  لئے کسی کو بھی ہتھیار نہیں ڈالنا ہے اور اپنے  آلات تحفظ بھی پہنے رکھنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم گھر سے باہر جاتے ہوئے جوتے پہننا نہیں بھولتے ، اسی طرح ہمیں ماسک کو نہیں بھولنا چا ہئے۔ ہم اسےاپنی زندگی کی اہم عادت بنالیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ جنھیں ابھی تک ویکسین نہیں دی گئی ہے ، انھیں ویکسین  ترجیحی بنیاد پر لینی ہے اس معاملے میں کوئی کوتاہی نہ ہو کیوں کہ یہ ملک کے مستقبل کا سوال ہے۔  انہوں نے کہا کہ اگر ہم کورونا کے خلاف اپنے آلات تحفظ   پہنتے رہیں گے تو ہم ضرور جیتیں گے۔

 قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو ملک نے کووڈ وبا کے خلاف مہم میں ایک ارب ویکسی نیشن کا غیر معمولی سنگ میل عبور کرتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی نے زرعی شعبے میں ہونے والی ترقی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ کورونا کے دوران زرعی شعبے نے معیشت کو بہتر  بنایا ہے۔اس دوران ریکارڈ مقدار میں فصلوں کی خرید ہوئی  ہے اورکسانوں کے بینک کھاتے میں براہ راست پیسے بھیجے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس دوران کورونا وبا کی بابت عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی اور کہا کہ تیوہاروں کے موقع پر انہیں مزید محتاط رہنا چا ہئے۔ 

  وزیر اعظم 100؍ کروڑ کووڈ ویکسین کے حوالے سے ہندوستانی دیسی ویکسین پروگرام کی کامیابی کے ساتھ معاشی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے  ملک کے باشندوں سے میڈ ان انڈیا کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ  میڈ ان انڈیا کو عوامی تحریک بنائیں اور ملک میں تیار اشیاء خریدنے کو اپنےمعمول میں لائیں۔   انہوں نے کہا کہ ویکسین کی بڑھتی ہوئی کوریج کے ساتھ ، ہر شعبے میں مثبت سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔ آج چاروں طرف اعتماد ، جوش اور امنگ کی فضا ہے۔ سو کروڑ ویکسین کے ساتھ ، ہندوستان کو آج ایک زیادہ محفوظ ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین اور اندرون اور بیرون ملک سے کئی ایجنسیاں ہندوستان کی معیشت کے بارے میں بہت مثبت ہیں۔ آج ہندوستانی کمپنیوں میں نہ صرف ریکارڈ سرمایہ کاری ہو رہی ہے بلکہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔