کنداپور سڑک حادثہ؛ عیدالفطر منانے کیرالہ جانے کے دوران ہوئے حادثے میں خاتون کے بعد شوہر بھی چل بسا ؛ بیٹے کا علاج جاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th April 2024, 3:01 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور 11 اپریل  (ایس او نیوز) ممبئی سے عیدالفطر کی خوشیاں منانے  کیرالہ کے کنور جانے کے دوران منگل  29 ویں رمضان میں     پیش آئے سڑک حادثہ میں  ایک  روزہ دار خاتون جاں بحق ہونے کی اطلاع  حادثے کے فوری بعد  ساحل آن لائن پر دی گئی تھی، حادثے میں خاتون کے شوہر اور اس کے بیٹے کو   شدید زخمی حالت میں منی پال اسپتال لے جایا گیا تھا، پتہ چلا ہے کہ  اسپتال میں شوہر بھی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ہے۔

یاد رہے کہ  کنداپور بس ڈپو کے سامنے واقع  فلائی اوور سے گزرنے والی ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر پُل کے نیچے واقع سروس روڈ پر گر گئی تھی۔ جس میں  ایک خاتون جاں بحق اور اس کا شوہر اور بیٹا شدید زخمی ہوئے تھے۔   شوہر کے انتقال کے ساتھ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی ہے۔

    بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار ہوئی کار میں کیرالہ کے کنور سے تعلق رکھنے والے مسافر سوار تھے ۔ مہلوکین کے نام منور  (49 سال) اور سمیرا (41 سال) ہیں ۔ ان دونوں کا بیٹا سہیل شدید زخمی ہوا تھا،  پتہ چلا ہے کہ  اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

    معلوم ہوا ہے کہ مُنّورکولہاپور مہاراشٹرا کا رہنے والا تھا جو اپنی بیوی سمیرا اور بیٹے کے ساتھ کنّور  میں واقع اپنی بیوی کے مائیکے جا رہا تھا ۔ کار خود منور چلا رہا تھا ۔ عینی شاہدین کے مطابق  فلائی اوور پر  کار بے قابو ہوگئی اور فلائی اوور سے پھسل کر سیدھے سروس روڈ پر گر گئی ۔ 

    حادثہ پیش آتے ہی موقع پر موجود لوگوں نے تینوں زخمیوں کو کنداپور کے اسپتال میں داخل کروایا ۔ سمیرا نے اسپتال میں داخلے کے فوری بعد دم توڑ دیا جبکہ منور اور سہیل کو مزید علاج کے لئے منی پال کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں منور نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔

    کنداپور ٹریفک پولیس نے کیس درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔