11 ریاستوں کی 56 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2020, 10:26 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ایک طرف بہار میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، اور اب دوسری طرف 11 ریاستوں کی 56 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان بھی الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کر دیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک لوک سبھا سیٹ پر بھی ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہوا ہے اور وہ ہے بہار کی والمیکی نگر لوک سبھا سیٹ۔ اس سیٹ پر 7 نومبر کو ووٹنگ کی تاریخ طے کی گئی ہے۔

جن 11 ریاستوں کی 56 اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوا ہے، ان میں مدھیہ پردیش کافی اہم ہے، کیونکہ یہاں 28 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ یہاں ووٹنگ کے لیے 3 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اتر پردیش کی 7 اسمبلی سیٹوں پر بھی ضمنی انتخابات کے لیے 3 نومبر کی ہی تاریخ مقرر ہوئی ہے اور منی پور کی دو اسمبلی سیٹوں کو چھوڑ کر بقیہ ریاستوں میں بھی پولنگ 3 نومبر کو ہی ہوگی۔ منی پور کی دو اسمبلی سیٹ پر 7 نومبر کو پولنگ کا اعلان کیا گیا ہے اور سبھی کے نتائج 10 نومبر کو برآمد ہو جائیں گے۔

اس درمیان الیکشن کمیشن نے کیرالہ تمل ناڈو، آسام اور مغربی بنگال کی 7 اسمبلی سیٹوں پر فی الحال ضمنی انتخاب نہیں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن نے اس کے پیچھے کی وجہ بتائی ہے کہ ان ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور چیف الیکشن افسران نے انتخاب کرانے میں کچھ دقتوں کی بات کہی تھی۔

بہر حال، ضمنی انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 اکتوبر ہے اور 19 اکتوبر تک نامزدگی واپس لی جا سکتی ہیں۔ جن لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔