مدھیہ پردیش کے نوجوانوں کا مستقبل ضمنی انتخابات سے طے ہوگا: کمل ناتھ

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2020, 12:16 PM | ملکی خبریں |

گوالیار،20؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ نے آج کہا کہ ریاست میں ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات سے گوالیار چمبل زون کے ساتھ ہی ریاست کے نوجوانوں کا مستقبل طے ہوگا۔ کمل ناتھ نے اپنے قیام کے دوران یہاں صحافیوں سے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ گوالیار زون ریاست ہی نہیں ملک میں بھی اپنی شناخت قائم کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضمنی انتخابات یہ طے کریں گے کہ ریاست کس پٹری پر چلے گی اور اس انتخابات سے ریاست کے نوجوانوں کا بھی مستقبل طے ہوگا۔ انہوں کے کہا کہ ہم نے اپنی 15 ماہ کی حکومت میں اپنی پالیسی اور نیت کا تعارف پیش کیا۔ انہیں اس کے لیے کسی بی جے پی رہنماوں کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے، عوام اس کی گواہ ہے۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی ان سے 15 ماہ کا حساب مانگ رہی ہے۔ پہلے وہ تو 15 سالوں کا حساب دیں۔ انہوں نے بی جے پی حکومت کے دوراقتدار کے دوران منعقدہ انویسٹرس میٹ پر نشانہ لگایا اور کہا کہ کتنی انوویسٹرس میٹنگیں ہوئیں۔ لاکھوں کروڑوں کی سرمایہ کاری کے وعدے کیے گئے، دعوے کیے گئے، پر سرمایہ کاری نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری لانے کے لیے اعتماد کی فضا پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست کے 26 لاکھ کسانوں کا قرض معاف کیا، لیکن بی جے پی اس کے تعلق سے جھوٹی بیان بازیاں کرکے ریاست کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو اب چلنے والا نہیں ہے۔انہوں نے بی جے پی لیڈران سے کہا کہ آمنے سامنے بیٹھا جائے، وہ انہیں 26 لاکھ کسانوں کے نام، ان کے گاوں کے نام، معاف قرض کی رقم کا ریکارڈ دستیاب کرانے کو تیار ہیں۔

کمل ناتھ نے کہا کہ گوالیار-چمبل کی سیاست اور ترقی پر ابھی تک زیادہ دخل نہیں دیا پر اب صورت حال تبدیل ہوگئی ہے اور ایسی حالت میں گوالیار-چمبل کی ترقی ان کی ترجیح رہے گی۔ ہم گوالیار -چمبل کی ہمہ جہت ترقی کریں گے۔ یہ انتخابات ریاست کے ساتھ ہی گوالیار چمبل کے مستقبل کا انتخابات ہے۔ ان کی کوشش رہے گی کہ ہم گوالیار-چمبل میں ترقیاتی کام میں نئی تاریخ رقم کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔