ایئر انڈیا ایکسپریس طیارے کا بلیک باکس برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2020, 10:27 PM | ملکی خبریں |

کالی کٹ،9؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ریاست کیرالہ میں حادثے کا شکار ہونے والے ائیر انڈیاایکسپریس کے طیارے کا بلیک باکس برآمد ہوگیا جب کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 22 افراد کو طبی امداد کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے جب کہ 100 افراد زخمی ہیں جن میں سے 15 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 حادثے میں اب تک 19 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جن میں پائلٹ کیپٹن دیپک اور معاون پائلٹ اکھلیش کمار بھی شامل ہیں۔

موصولہ کے مطابق طیارے کا ڈیجیٹل فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر، کاک پٹ وائس ریکارڈر اور بلیک باکس ملبے سے نکال لیا گیا ہے جن کی مدد سے حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار 4 کیبن کریو ممبر محفوظ رہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق بھی ہوئی ہے جس کے بعد ریسکیو سرگرمیوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے بھی ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوا، ائیرانڈیا کی دبئی سے آنے والی پرواز میں عملے کے ارکان سمیت 191 مسافر سوار تھے، طیارہ لینڈنگ کے دوران کیرالہ کے کالی کٹ ائیرپورٹ پر پھسل گیا، مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر 35 فٹ نیچے وادی میں گرکر دو ٹکڑے ہوگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔