بہار: نتیش نہیں، مودی کے نام پر انتخاب لڑے گی بی جے پی، 'آتم نربھر بہار' تھیم سانگ ریلیز!

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2020, 9:36 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،12؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور بی جے پی صدر جے پی نڈّا کے درمیان آج ہی میٹنگ ہوئی، اور پھر کچھ ایسا ہوا جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان دونوں کے درمیان شاید سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ دراصل بی جے پی صدر جے پی نڈّا نے پارٹی کا تھیم سانگ ریلیز کر دیا ہے اور اس کو نام دیا ہے 'جن جن کی پکار، آتم نربھر بہار'۔ تھیم سانگ کے اس ویڈیو میں نہ تو نتیش کمار کی کہیں کوئی بات کی گئی ہے اور نہ ہی این ڈی اے میں شامل کسی دوسری پارٹی کا تذکرہ ہے۔ گویا کہ بی جے پی نے جو ویڈیو ریلیز کی ہے وہ پوری طرح سے 'بی جے پی' کا ہے اور اس سے یہ بھی ظاہر ہو رہا ہے کہ بی جے پی بہار اسمبلی انتخاب میں نتیش کمار کے نام پر نہیں بلکہ پی ایم مودی کے نام پر میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ویڈیو کے آخر میں پی ایم مودی کا چہرہ بھی نظر آتا ہے۔

آج آتم نربھر بہار مہم کی افتتاحی تقریب میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈّا نے جو تقریر کی، اس سے بھی ظاہر ہوا کہ پی ایم مودی کا چہرہ آگے رکھ کر ہی وہ الیکشن میں آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ "2014 کے پہلے لیڈروں کا بیان کیا ہوتا تھا؟ ہم دیکھیں گے، سوچیں گے، کرنے کی کوشش کریں گے، ہم کر نہیں پا رہے۔ مودی جی کی قیادت میں 2014 کے بعد سیاست کا طریقہ کتنا بدلا؟ ہم کر سکتے ہیں اور کر کے دکھائیں گے۔"

جے پی نڈّا نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ "بچپن میں ہم نے دیکھا کہ سیاسی قیادت چرمرائی ہوئی تھی، ان کے پاس سیاسی قوت ارادی نہیں تھی۔ اس کی وجہ سے پورا نظام چرمرایا ہوا تھا۔ آج تبدیلی یہ ہے کہ مودی جی سے لے کر نتیش کمار اور سشیل مودی تک سیاسی قوت ارادی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔" اس بیان میں بھی جس طرح کہا گیا کہ 'مودی جی سے لے کر نتیش کمار اور سشیل مودی تک'، اس سے ظاہر ہے کہ پی ایم مودی کا چہرہ آگے رکھا جا رہا ہے اور نتیش کمار کو پیچھے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ جے ڈی یو اپنا کوئی تھیم سانگ ریلیز کرتی ہے یا نہیں، اور کرتی ہے تو اس کا انداز کیا ہوگا۔ کیونکہ اصل لڑائی تو ابھی باقی ہے، اور وہ ہے سیٹوں کی تقسیم کو لے کر۔ کیونکہ 'بڑے بھائی' اور 'چھوٹے بھائی' کی اصل لڑائی تو یہیں پر ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔