بی جے پی جیسی جھوٹی پارٹی اس ملک میں کبھی پیدا نہیں ہوئی : ادھو ٹھاکرے

Source: S.O. News Service | Published on 5th March 2024, 12:28 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی، 5/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) ’’ بی جے پی سے زیادہ جھوٹی پارٹی آج تک نہیں دیکھی گئی۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ میں  واپس آئوں گا تو پھر دوسروں کی پارٹیاں توڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ ‘‘  ان خیالات کا اظہار کیا ہے شیوسینا (ادھو) سربراہ ادھو ٹھاکرے نے۔ وہ رائے گڑھ ضلع میں  واقع تلوجہ شہر میں ’ہندو ہردئے سمراٹ بالا صاحب ٹھاکرے لاء کالج‘ کا افتتاح کرنے آئے تھے۔  اس موقع پر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ان دنوں سماج میں وکیلوں کی کچھ زیادہ ہی ضرورت ہے۔ اس کالج کے کھل جانے  کے بعد وکیلوں کی ایک فوج تیار ہوگی۔ 

 اس موقع پر ادھو ٹھاکرے نے کہا’’ جب میں  وزیر اعلیٰ تھا تو پنویل کے ایئر پورٹ کا نام ’دیبا پاٹل‘ تجویز کیا  گیا تھا لیکن اس کے آگے کیا ہوا؟ اب تک یہ نام کیوں نہیں رکھا گیا؟ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ ہم مقامی باشندوں کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، ان کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرتے۔ ‘‘   شیوسینا (ادھو) سربراہ نے کہا ’’ بی جے پی جیسی جھوٹی پارٹی اس ملک میں کبھی پیدا نہیں ہوئی۔ اگر آپ کو یہ اعتماد ہے کہ ’ میں پھر آئوں گا‘، تو دوسروں کی پارٹیاں توڑنے کی کیا ضرورت ہے؟   ‘‘   ادھو ٹھاکرے نے یاد دلایا کہ ’’اگر شیوسینا نے آپ ( بی جے پی ) کو اپنے کندھے پر بٹھا کر مہاراشٹر میں گھمایا نہ ہوتا تو آج آپ کو کندھا دینے کیلئے ۴؍ لوگ بھی نصیب نہیں ہوتے۔‘‘

   انہوں نے کہا کہ ’’ بی جے پی ایک پارٹی نہیں ہے بلکہ ایک سڑی ہوئی تنگ ذہنیت ہے۔ ہمیں اپنے ملک سے اس ذہنیت کو تڑی پار کرنا ہی ہوگا۔‘‘  ادھو ٹھاکرے نے زور دے کر کہا ’’  اس کے بعد..... اس کے بعد ہی ہمارے اچھے دن آئیں گے۔‘‘  انہوں نے حاضرین کو متنبہ کیا کہ ’’ اگلا لوک سبھا الیکشن آمریت بنا م جمہوریت ہوگا۔‘‘ انہوں نے عوام کو خبردار رہنے کی تلقین کی ۔یاد رہے کہ ادھو ٹھاکرے اس وقت ریاست بھر کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے رائے گڑھ ضلع میں خاص توجہ دی ہے۔ اس سے قبل وہ پین اور دیگر علاقوں میں ریلیاں منعقد کر چکے ہیں۔   

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...