بہار میں اسمبلی اسپیکر کو لے کر رسہ کشی شروع، مہاگٹھ بندھن نے بھی اتارا امیدوار

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2020, 8:34 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،24؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں نتیش ایک بار پھر برسراقتدار ہو گئے ہیں اور کئی اراکین اسمبلی نے پیر کے روز اسمبلی اجلاس کے پہلے دن حلف بھی لے لیا۔ لیکن اب اسمبلی اسپیکر کو لے کر حکمراں طبقہ اور اپوزیشن میں رسہ کشی شروع ہو گئی ہے۔ ایک طرف این ڈی اے نے اسپیکر کے لیے اپنا امیدوار پیش کیا ہے، اور دوسری طرف مہاگٹھ بندھن لیڈر تیجسوی یادو نے سیوان اسمبلی حلقہ سے فتحیاب ہوئے اودھ بہار چودھری کو میدان میں اتار دیا ہے۔ حالانکہ بہار اسمبلی اسپیکر کا سلیکشن برسراقتدار طبقہ کی جانب سے کیے جانے کی روایت رہی ہے، لیکن اس مرتبہ اس عہدہ کے لیے انتخاب طے مانا جا رہا ہے۔

آر جے ڈی قانون ساز پارٹی لیڈر تیجسوی یادو نے منگل کے روز کہا کہ مہاگٹھ بندھن کی جانب سے اودھ بہاری چودھری نے نامزدگی کا پرچہ داخل کر دیا ہے۔ انھوں نے چودھری کی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں اسمبلی اسپیکر کا عہدہ اہم اور ذمہ داری والا ہے۔ اس عہدے پر فائز شخص کو حریف اور حلیف جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے، سب کی باتوں پر غور کرنا ہوتا ہے، اور اس کے لیے تجربہ کا ہونا بہت ضروری ہے۔

بشکریہ: قومی آواز

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔