لکھیم پور تشدد: بی جے پی لیڈر نے بھی مرکزی وزیر کو ٹھہرایا ذمہ دار، پی ایم مودی سے برخاست کرنے کی اپیل

Source: S.O. News Service | Published on 15th October 2021, 12:08 AM | ملکی خبریں |

لکھیم پور کھیری،15؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کو ہٹائے جانے کا مطالبہ لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ اب بی جے پی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی رام اقبال سنگھ نے بھی ان کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور لکھیم پور تشدد معاملہ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ رام اقبال سنگھ نے اجے مشرا کو تشدد واقعہ کا سازش تیار کرنے والا قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے گزارش کی ہے کہ انھیں فوراً برخاست کیا جائے۔

اتر پردیش بی جے پی یونٹ کی مجلس عاملہ کے رکن اور سابق رکن اسمبلی اقبال سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا کو لکھیم پور کھیری تشدد واقعہ کا سازشی بتایا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ واقعہ کے کچھ دن پہلے انھوں نے دھمکی بھرے انداز میں جو بیان دیا تھا، اس نے آگ میں گھی کا کام کیا۔ اقبال سنگھ کا کہنا ہے کہ اجے مشرا کو تو کسانوں سے معافی مانگنی چاہیے تھی لیکن وہ اپنے بیٹے کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ انھیں اس پرتشدد واقعہ پر ذرا بھی پچھتاوا نہیں ہے۔

رام اقبال سنگھ نے یہ بھی کہا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ کے بیٹے نے گاڑی سے کسانوں کو روند کر مار ڈالا۔ سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔ لیکن وزیر محترم آج بھی کرسی پر بنے ہوئے ہیں۔ ایسے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو انھیں فوراً برخاست کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہوئے لکھیم پور تشدد اور گورکھپور میں کاروباری کے قتل واقعہ سے بی جے پی حکومت کی بہت بدنامی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔