بٹ کوائن اسکینڈل: بنگلورو شہر کے 4 مختلف مقامات پر چھاپے؛؛ خصوصی جانچ ٹیم ثبوت و شواہد اکھٹا کرنے میں مصروف
بنگلورو، 13/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) سابقہ بی جے پی میں سراٹھا نے والے بٹ کوائن اسکینڈل کے نتیجہ میں سابقہ حکومت کے افسروں کیلئے اب یہ معاملہ پریشانی کا باعث بننے والا ہے۔
بٹ کوائن اسکیڈل کی جانچ کیلئے قائم کردہ خصوصی ٹیم کے افراد نے بروز منگل بنگلورو شہر کے 4 مقامات پر چھاپہ مار کر تلاشی کا کام شروع کیا ہے۔
بٹ کوائن اسکینڈل کے اہم ملزم شری کرشنا عرف شر کے کی ملکیت جئے نگر کے مکان پر، سدھا کے سداشیونگر مکان اور ان کے رشتہ داروں کے ایک مکان پر جانچ ٹیم نے چھاپہ مارکر تلاشی کی کارروئیاں شروع کیں۔
خصوصی ٹیم نے عدالت سے قبل ازوقت اجازت لیکر صبح 6 بجے سے ہی جانچ اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
2020 میں سراٹھا والے بٹ کوائن اسکینڈل کی جانچ کیلئے ریاست کی کانگریس حکومت نے یہ ہدایت دی تھی۔ اس کیلئے خصوصی ٹیم کی تشکیل دئے جانے کے بعد اس ٹیم نے جانچ شروع کردی ہے۔
خصوصی جانچ ٹیم نے اس سے قبل اس بٹ کوائن اسکینڈل کی جانچ کی گئی پولسی ٹیم کے افسروں کے بھی بیانات لینے کے بعد بنگلورو شہر کے 4 مقامات پر چھاپہ ما کر ثبوت و شواہد اکٹھا کرنے میں جٹی ہوئی ہے۔