کاروار میں بائک حادثہ؛ بھٹکل کا ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 3rd September 2023, 11:02 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ، 3/ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل سے کاروار جانے کے دوران سڑک حادثے میں  ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ کاروار سے قریب 20 کلومیٹر دور تلور نیشنل ہائی وے پر سنیچر دیر رات قریب 11:30 بجے پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دونوں نوجوان بائیک پر سوار کسی کام سے کاروار جارہے تھے، کاروار کے بالکل قریب پہنچنے کے بعد حادثہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ راستے میں اچانک ایک جانور سامنے آگیا جس سے ٹکراکر دونوں بائک سے اچھل کر گرے، دونوں کے سر پر شدید چوٹ لگی تھی، راہ چلتے لوگوں نے انہیں اسپتال پہنچایا مگر ایک کی موقع پر ہی موت واقع ہوچکی تھی۔

 مرنے والے نوجوان کی شناخت محمد سمیان گنگاولی (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے یہ بھٹکل شفا کراس کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ مگر بھٹکل میں اس کی میت مدینہ کالونی، مسجد ابوبکر کے قریب واقع اس کے چاچا کے گھر لائی جائے گی۔ زخمی نوجوان کی شناخت تنویر احمد کی حیثیت کی گئی ہے جس کے سر پر شدید چوٹ لگنے کی بنا پر اسے کاروار سے مینگلور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تنویر کی حالت بھی بے حد نازک بتائی گئی تھی، مگر پتہ چلا ہے کہ اب وہ خطرہ سے باہر ہے۔ گھر والوں نے اس کی جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

محمد سمیان کی میت فی الوقت کاروار اسپتال میں ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد دوپہر تک بھٹکل پہنچنے کی توقع ہے۔ اللہ اس کی مغفرت فرمائے۔ گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ امین

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔