منگلورو کے شانتی پرکاشن ادارہ کے کام قابل ستائش : برہمانند سرسوتی سوامی جی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd February 2018, 9:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23/ فروری (ایس اؤنیوز)ریاست کرناٹکا میں کنڑا زبان میں اسلام کا تعارف پیش کرتے ہوئے برادران وطن کے درمیان یک جہتی اور بھائی چارگی کا پیغام دینے والی تصنیفات کے ذریعےمنگلورو کے شانتی پرکاشن ادارہ بہت ہی بہترین کام انجام دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دھرمستھل کے شری برہمانند سرسوتی سوامی جی نے ستائش کی۔

وہ یہاں شرالی میں جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے زیر اہتمام منعقدہ عوامی یک جہتی پروگرام میں شرکت کے بعد شانتی پرکاشن کی موبائیل سواری کانظارہ کرنے کے بعد کچھ کتابیں خریدیں اور منتظمین سے بات کرتےہوئے کام کی ستائش کی۔

شانتی پرکاشن کےمنتظمین نے بتایا کہ موبائیل سواری 24فروری تک بھٹکل میں مقیم رہے گی، شہر کے مساجد، بس اسٹانڈ ، پرانا بس اسٹانڈ جیسے مقامات پر عوام کے لئے دستیاب ہونےکی موبائیل ادبی سواری کے مینجر چاند پاشاہ نے جانکاری دی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی