بھٹکل میں میلاد النبی ﷺ کی پیس میٹنگ میں ڈی جے اور بیانرکو لے کر ہنگامہ : پولس کی مداخلت سے معاملہ حل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th November 2017, 8:58 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:29/ نومبر (ایس اؤنیوز)عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے تحصیلدار دفتر میں پیس میٹنگ منعقد کی گئی، جہاں جلوس اور جلسہ کو لے کر دو گروہوں کے درمیان ڈی جے اور بیانر کو لے کر تنازعہ پیدا ہوا، جس سے کچھ دیر کے لئے ہنگامہ ہوگیا۔  مگر  پولس نے مداخلت کرتے ہوئے آپسی تال میل کے ذریعے  میلاد النبی ﷺ کا جلسہ منعقد کرنے کاحکم صادر کیا۔

آئی اے ایس پروبیشنری افسر آنند، تحصیلدار وی این باڈکر کی نگرانی میں میلاد النبی ﷺ کے پروگرام کو پُر امن طور پر منانے کے مقصد کو لے کر میٹنگ منعقد کی گئی تھی ۔میٹنگ میں ادارہ فیض الرسول اور  بزم فیض الرسول کے عہدیداران اور ممبران کے درمیان میلاد البنیﷺکا جلسہ اپنے ہی بیانر پر منانے اور ڈی جے کےاستعمال کو لے کر فریقین میں اتفاق نہ ہو پانے پر  کچھ دیر کے لئے میٹنگ میں ہنگامہ ہوا۔

اس موقع پر پولس انسپکٹر کمار سوامی نے دوگروہوں سے کہاکہ میلاد النبی ﷺ کا جلسہ الگ الگ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ دونوں گروہوں کی طرف سے فی گروہ 4ممبران اور ایک مولانا کو لےکر سرو دھرم میلاد محاذ کے بیانر تلے جلسہ منعقد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران  ڈی جے کا قطعی طورپر استعمال کرنے نہیں دیا جائےگا اگر دونوں گروپ متفق نہیں ہیں تو کسی کو بھی منظوری نہیں دی جائے گی البتہ انہوں نے  مائک کی اجازت دی ۔ انہوں نے میلاد النبی منانے والوں سے کہا کہ اُن کی وجہ سے  عوامی سطح پر کسی کو بھی تکلیف  نہیں ہونی چاہئے اور میلاد کو  پرامن طریقے سے ہی منانا چاہئے۔ پولس انسپکٹر  کی ہدایات کو دونوں گروہوں نے قبول کرتے ہوئے تعلقہ انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق میلاد منانے کا تیقن دیا۔ میٹنگ میں کے ایم شریف، منیر، خواجہ معین الدین، پی ایس آئی کوڈگونٹی ، پرمیشور سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...