مرڈیشور میں 18فروری کو ’ساویتری بائی پھُلے ‘ کا ہوگا افتتاحی پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th February 2024, 12:25 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :17؍فروری   (ایس اؤ نیوز ) 18فروری 2024 بروز اتوار کی صبح 10بجے مرڈیشور کی جنتا ودیا لیہ کالج میں کرناٹکا ساویتری بائی پھُلے ٹیچرس (خواتین)اسوسی ایشن (رجسٹرڈ)اترکنڑا ضلع کے سبھی تعلقہ جات کی شاخوں کا افتتاح اور حلفیہ پروگرام ہوگا۔ کرناٹکا ساویتری بائی پھلے شکشکئیر سنگھ ، دھارواڑ میں واقع ریاستی خاتون اساتذہ کی تنظیم ہے۔ متعلقہ پروگرام اترکنڑا ضلعی شاخ کی سرپرستی میں منعقد ہوگا۔

اترکنڑا ضلع سنگھ کی صدر جئے شری نائک نے پریس کانفرنس میں حلفیہ اور افتتاحی پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ اترکنڑا ضلع نگراں کا ر وزیر منکال وئیدیا پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ خصوصی مدعوئین کے طورپر اترکنڑا ضلع کی ڈی سی گنگوبائی مانکر، موظف منصف روی ایم نائک، بھٹکل کی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا پروگرام کو رونق بخشیں گے۔ سنگھ کی بانی ، قومی صدر ڈاکٹر لتا ایس مُلُّور اپنے خیالات  کا اظہار کریں گی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے محکمہ تعلیمات کاروار کی ڈپوٹی ڈائرکٹر لتا ایم نائک، بی ای اؤ وی ڈی موگیر وغیرہ شریک ہونگے۔ ڈاکٹر شئیلجا خصوصی خطبہ پیش کریں گی۔

ضلعی صدر نے بتایا کہ  ساویتری بائی پھلے سنگھ خواتین ، بچوں ،خاص کر اپاہج بچوں کے لئے جدوجہد کرتی ہے۔سنگھ کی جانب سے  بچہ جرم کے انسداد اور اسی طرح خواتین کی صلاحیتوں ،لیاقت کو فروغ دینے کی بھی کوشش کرتاہے۔پریس کانفرنس میں سیما ہوناور،بھٹکل شاخ کی صدر شوبھا نائک، نورجہاں شیخ، ممتا واریکر، جئے لکشمی نائک نیتراوتی شانبھاگ ، یمونانائک، کے مالتی موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔