بھٹکل میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت متوسط طبقہ کو گھروں کی تعمیر کے لئے قرضہ جات کی سہولت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th December 2018, 9:31 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:4؍ڈسمبر (ایس او نیوز)پردھان منتری آواس منصوبے کے تحت گھروں کی تعمیر کے لئے سالانہ 3لاکھ روپیوں سے 18 لاکھ روپیوں کی آمدنی والے (سرکاری ملازمین سمیت ) بھٹکل بلدیہ حدود کے متوسط طبقےاور دیگر  باشندوں کو قرض کی سہولت مہیا کی گئی ہے اس تعلق سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے   بلدیہ چیف آفیسر نےمنصوبے سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ریلیز کے مطابق سالانہ آمدنی کے مطابق کم شرح سود پر قرض لیا جاسکتاہے ، قرض ادائیگی کی مدت 20برس تک ہوگی۔3لاکھ روپیوں کی سالانہ آمدنی والے 30مربع میٹر یا 60مربع میٹر وسعت والے گھرکی تعمیر کے لئے 6لاکھ روپئے قرضہ لے سکتےہیں، جس پر 6.5فی صد شرح سود کی رعایت دی جائے گی جس سے کل 2.67لاکھ روپئے بطور سود تعاون ملے گا۔ 6سے 12لاکھ روپئے سالانہ آمدنی والوں کو 160مربع میٹر وسعت کے گھر کی تعمیر کے لئے 9لاکھ روپئے قرض ملے گا،جس پر 4فی صدشرح سود کی چھوٹ ہوگی تو کل 2.35لاکھ روپئے سود بطور معاوضہ ملے گا۔ 12سے 18لاکھ روپئے سالانہ آمدنی والوں کو 200مربع میٹر وسعت کے گھر کی تعمیر کے لئے 12لاکھ روپئے قرض کی سہولت دی گئی ہے جس پر 3فی صد شرح سود کی رعایت ہوگی جس سے کل 2.30لاکھ روپئے بطور سود تعاون ملنے کی جانکاری دی گئی ہے۔ پریس ریلیز میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت گھروں کی تعمیر کے  سرکاری ملازمین سمیت دیگر خواہش مند افراد سے استفادہ کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔