بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کے زیراہتمام قومی یوم ِ رائے دہندگان پروگرام کا انعقاد :نئے شناختی کارڈ کی تقسیم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th January 2019, 9:01 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25؍جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے25جنوری بروزجمعہ  دی نیو انگلش پی یوکالج میں منعقدہ قومی یوم ِ رائے دہندگان کا بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے دیا سلائی کے ذریعے اافتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے سی نے کہاکہ ملک میں نافذ جمہوری نظام کے متعلق جانکاری حاصل کرنا ہر ایک شہری کا لازمی فریضہ ہے، رائے دہی میں ہماری شرکت ہمارا فرض ہے، انڈین الیکشن کمیشن کا قیام 25جنوری کو  ہوا تھااسی مناسبت سے ہرسال 25جنوری کو قومی یوم ِ رائے دہندگان منایاجاتاہے۔ اس طرح کے پروگراموں کے ذریعے نوجوان ووٹروں میں بیداری پیدا کرنا ، انہیں نئی معلومات فراہم کرنے کے علاوہ  ووٹر شناختی کارڈ کی تقسیم بھی کی جاتی ہے۔ انہوں نے ووٹر شناختی کارڈ کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ کل تک شناختی کارڈ بنانے میں کافی دقتیں تھیں اب اس نظام میں انقلابی تبدیلیاں پید اکرتے ہوئے گھر پہنچ کر شناختی کارڈ بنانے کا نظام جاری کیاگیا ہے عوام اسے استفادہ کرنےکی بات کہی۔

سنتوش ایس پی نے مقالہ نگار کی حیثیت سے ووٹ کی اہمیت ، انتخابی کارروائی وغیرہ کے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔ اس موقع پر تعلقہ کے 70نئے ووٹرس کو شناختی کارڈ اور تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے منعقدہ ووٹرکوئز مقابلےمیں جیت حاصل کرنے والوں کے درمیان انعامات کی تقسیم کی گئی۔ تحصیلدار وی این باڈکر، تعلقہ پنچایت کارگزار افسر پربھاکر چکنمنے ، چیف آفیسر دیوراج، سی پی آئی کے ایل گنیش،مرڈیشور تھانہ پی ایس آئی بسوراج ، دی نیو انگلش پی یوکالج کے پرنسپال وریندر شانبھاگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔