بھٹکل : ملّاری میں پتھروں کی کان کنی - کرشر کی اجازت دینے کے خلاف مقامی افراد کا احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 2nd March 2024, 7:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 2 / مارچ (ایس او نیوز) تعلقہ کے بینگرے گرام پنچایت علاقے میں ملّاری کے مقام پر پتھروں کی کان کنی اور کرشر کی اجازت دینے کے خلاف مقامی لوگوں نے گرام پنچایت دفتر کے باہر پھر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
    
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملّاری علاقے میں پہلے سے ہی پتھروں کی کان کنی کی وجہ سے زرعی زمینیں خراب اور ماحول آلودہ ہونے کے علاوہ جانوروں کے چارہ اور پینے کے پانی کے مسائل سے عوام کی زندگی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے ، ایسے پھر سے کان کنی اور کرشر چلانے کی اجازت دینا کیسے درست ہو سکتا ہے ۔ پتھر نکالنے اور اسے توڑنے کی سرگرمیاں بند کرنے کی بار بار درخواست کے باوجود کوئی بھی اس کی طرف دھیان نہیں دے رہا ہے ۔
    
اس کے جواب دیتے ہوئے پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر اودیا بورکر نے کہا کہ ملّاری میں پنچایت کی طرف سے نئے سرے سے کسی کو بھی کان کنی یا کرشر چلانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ یہ معاملہ محکمہ ارضیات و معدنیات والے دیکھتے ہیں ۔ وہی لوگ اس کی اجازت منسوخ کر سکتے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔