بھٹکل  میں شیرور جے سی آئی کی نئی شاخ کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th February 2017, 9:23 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23/فروری    (ایس او نیوز) جے سی آئی شیرور کے سرپرستی میں بھٹکل سٹی کی نئی شاخ کا افتتاحی پروگرام بھٹکل کے تنگنگنڈی کولامظفر ریساٹ میں منعقد ہوا۔ جے سی زون 15 کے علاقائی صدر سنتوش جی نے نئی شاخ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے سی آئی ادارہ متحرک  نوجوانوں کی شخصی تعمیر کے ساتھ ساتھ سماجی سطح پر بھی خدمات انجام دینے والا ادارہ ہے۔ ابھی تک ادارے کےذریعے عالمی سطح کی مہم سمیت ملک کے ترقی نظام میں سرگرم عمل ہے۔ ماحولیات، صحت، تعلیم جیسے کئی ایک میدانوں میں جے سی آئی خدمات انجام دے رہی ہے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے صنعت کار ایشور نائک نے کہاکہ جے سی آئی ادارہ سماجی ترقی میں اہم رول اداکررہاہے، اترکنڑا ضلع میں جے سی آئی کی شاخ کاافتتاح ہوناخوشی کی بات ہے۔ بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھٹکل میں جے سی آئی کے قیام سے بھٹکل کی ترقی کو مزید قوت ملے گی ، خاص کر صحت اور صفائی اور دیگر میدانوں میں سرگرمیوں کو انجام دینے کی طرف شارہ کیا۔ پروگرام میں جے سی آئی کے بھٹکل صدر ناگراج شیٹھ، سکریٹری ناگراج موگیر سمیت دیگر عہدیداران ، ممبران کو حلف کی خواندگی کرائی گئی ۔اس موقع پر طلبا  پونیت وینکٹیش گونڈ اور شویتا شیٹھ کی تہنیت کی گئی ۔ ڈائس پر سی پی آئی سریش نائک ، نتین اوبھرت، مریپا، شیرورجے سی آئی کے صدر ارون کمار، بانی صدر موہن ریونکر، ہریش شیٹھ ، پرساد پربھووغیرہ موجود تھے۔ پرکاش  ماکوڑی نے استقبال کیا ، پانڈورنگا نے نئے صدر کا تعارف پیش کیا۔ ناگراج نے شکریہ اداکیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔