بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

Source: S.O. News Service | Published on 18th April 2024, 12:58 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ، 17/اپریل (ایس او نیوز )     مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی، ان  باتوں  کی جانکاری مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل کے کنوینر مولانا محمد الیاس جاکٹی  ندوی نے دی ۔  آزاد نگر مسجد ہُدیٰ میں  منعقدہ    مرکزی فطرہ کمیٹی کی جائزہ میٹنگ میں  معلومات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اس سلسلہ میں  حسب سابق بھٹکل کی بیرونی  جماعتوں بالخصوص  دبئی جماعت سے امسال بھی  بڑی مقدار میں چاول موصول ہوا،جسے بھٹکل کے مستحق خاندانوں کے ساتھ ساتھ پڑوسی علاقوں  شیرورسے کمٹہ تک کے دو ہزارنو (2009) خاندانوں میں  تقسیم کیا گیا،اوسطاً ہر خاندان کو50کلو اور زیادہ سے زیادہ بعض نادار اور معذور بڑے خاندانوں کو ایک کوئنٹل تک چا ول دیا گیا،اس سال تیسری دفعہ بھٹکل وآس پاس کے تمام حلقوں میں باسمتی چاول بھی تمام خاندانوں میں تقسیم کیا گیا، مولانا نے بتایا کہ تقسیم فطرہ کے دائرے کو وسعت دیتے ہوئے شرواتی بیلٹ پر واقع گیر سوپا، ہیرانگڈی، سڑلگی وہوناور وغیرہ کے اطراف کے علاقوں کو بھی گذشتہ دو سال سے اس میں شامل کیا گیا تھا، امسال اس میں منکی ناخدا محلہ کو بھی شامل کیا گیا۔

 رپورٹ پیش کرتے ہوئے مولانا نے بتایا کہ  حسب سابق امسال بھی تمام حلقوں میں از سر نو سروے کیا گیااور اس سلسلہ میں رمضان المبارک میں فطرہ کمیٹی کی دو مشاورتی نشستیں  منعقد ہوئیں،بھٹکل میں اجتماعی طور پر فطرہ کی تقسیم کا یہ مستحسن کام  گذشتہ 39سالوں سے جاری ہے اور  اس میں ہر سال ترقی ہورہی ہے،اس سلسلہ میں خلیج میں مقیم بھٹکل جماعتوں اور مختلف محلوں واسپورٹس سینٹر وں کے نوجوانوں کے تعاون اور مقامی علماء ونوجوانوں  کی خصوصی دلچسپی کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔

بدھ بعد نماز ظہر منعقدہ جائزہ میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،  کمیٹی کے نائب کنوینر ایس ایم  پرویز نے ااستقبال کرنے کے ساتھ پروگرام کی نظامت کی۔ کنوینر مولانا الیاس جاکٹی ندوی  کی طرف سے رپورٹ پیش کئے جانےکے بعد مختلف جماعتوں کے ذمہ داران نے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔ جماعت المسلمین بھٹکل کے صدر جناب شاہ بندری محمد شفیع  نے صدارت کی۔

مولانا مقبول احمد صاحب کوبٹے   ندوی (مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل)، جناب عتیق الرحمن  منیری (سکریٹری جنرل بھٹکل مسلم خلیج کونسل ونائب صدر مجلس اصلاح وتنظیم)، مولوی اعبدالرقیب اایم جے ندوی (جنرل سکریٹری مجلس اصلاح وتنظیم )، جناب قمر سعدا   (صدر، بھٹکل کمیونٹی جدہ )، جناب عمران خطیب(نائب صدر بھٹکل مسلم جماعت دبئی )اور مولانا یونس  برماور ندوی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ممبران کی ہمت افزائی فرمائی ۔مولانا محمد انصار  خطیب مدنی(نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل) کی دعاپر نشست کا اختتام ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...