ملپے کی ماہی گیر کشتی کنارے کھینچ لانے کا معاملہ : بھٹکل کے 7 ماہی گیروں کو پولیس نے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 2nd March 2024, 7:32 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ،2 / مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل سمندر میں 6 ناٹیکل میل کے اندر مچھلیوں کا شکار کر رہی ملپے سے تعلق رکھنے والی ماہی گیر کشتی کو بھٹکل ماوین کوروے بندرگاہ پر کھینچ لانے کے معاملے میں پولیس نے بھٹکل کے 7 ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا  ہے۔
    
حراست میں لیے گئے ماہی گیروں کی شناخت لکشمن ، سبرامنیا ، راگھویندرا، ہریش، ناگیش، گوپال، سنتوش کے طور پر کی گئی ہے ۔ ملپے پولیس اسٹیشن کے ایس آئی پروین کی قیادت میں پہنچنے والی پولیس ٹیم ان ملزم ماہی گیروں کو اپنے ساتھ  لے گئی  ہے۔
    
خیال رہے کہ چار ھ دن قبل بھٹکل کے ماہی گیروں نے ممنوعہ سمندری علاقے میں غیر قانونی طور پر ماہی گیری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے منگلورو اور ملپے سے تعلق رکھنے والی دو کشتیوں کو بھٹکل بندرگاہ تک کھینچ لانے کا کام کیا تھا جس کے بعد ملپے سے تعلق رکھنے والی کشتی کے مالک نے ماہی گیروں اور مچھلیوں سمیت کشتی اغوا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ملپے  پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی ۔  جس کو لے کر ملپے پولس بھٹکل پہنچی اور سات ماہی گیروں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔