بھٹکل: نالیج انٹرنیشنل عربک اسکول سے امسال گیارہ طلبہ و طالبات نے مکمل کیا حفظ قران

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th April 2024, 11:25 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل6/اپریل (ایس او نیوز) قُباء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئرٹرسٹ  کے زیراہتمام چلنے والا مدرسۃ العلم العالمیہ (نالیج انٹرنیشنل عربک اسکول) سے امسال گیارہ طلبہ وطالبات نے حفظ قرآن مکمل کیا ہے، جن کے اسماء   یہ  ہیں: عائشہ بنت شیخ عبداللہ الکافی، معاذ صدیقہ بن محمد محسن صدیقہ، ام حفصہ بنت عبدالقدیر جیلانی کُندن گوڈا، رداء بنت پرویز احمد رکن الدین، مریم بنت صبغۃ اللہ گنگاولی، محمد شاہ بندری بن محمد اشفاق شاہ بندری، سعد بن نوشاد شنگیٹّی، خنساء بنت فھیم شاہ بندری، علینہ فلک بنت غیاث داباپو، عائشہ عظمی بنت سید حنیف، محمد خلیفہ بن محمد الطاف خلیفہ۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اسکول ہیڈ ماسٹرابراہیم جوہر کھروری نے تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن کے بہترمستقبل کے لئےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، اس موقع پر ادارہ قباء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئرٹرسٹ  کے صدر محمد شفیق دامدا فقہی اور سکریٹری مظہر الدین منیگار نے حفاظ بچےاور بچیوں کے ساتھ اُن کے والدین اور تمام اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی ہیں۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ نو سالوں میں اس اسکول سے جملہ 36 طلبہ و طالبات حفظ قرآن مکمل  کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اسکول کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ اس اسکول کے تحت طلبہ و طالبات بیک وقت شرعی ودنیوی علوم حاصل کرسکتے ہیں اور یہاں شرعی علوم کو خالص فصیح عربی زبان میں اورعصری علوم کو عالمی انگریزی زبان میں پڑھایا جاتا ہے۔ ادارے کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اسکول نے اپنے گوشوارے میں تعلیم و تربیت پانے والے طلبہ کے لئے تعلیمِ قرآن کا ایسا نظم بنا رکھا ہے کہ طالب علم گریڈ 10 تک پہنچتے پہنچتے ناظرہ، تجوید اور فہمِ تفسیر کے ساتھ مکمل حافظ قرآن ہوجاتا ہے،پریس ریلیزکے مطابق اس بات پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے کہ  اس سال اسی اسکول کے متخرج  حافظ إبراهيم شاہ بندری سعودی عربیہ میں منعقدہ حفظ قرآن کے عالمی مسابقہ میں دوسری پوزیشن حاصل  کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔