بھٹکل میونسپالٹی دکانوں کا معاملہ؛ خودسوزی کرنے والے رام چندرانائک کے گھر وزیر دیش پانڈے کا دورہ؛ ہرممکن تعائون کی یقین دھانی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th September 2017, 8:26 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:24/ستمبر (ایس اؤنیوز) میونسپالٹی دکانوں کو واپس اپنی تحویل میں لینے کی مخالفت کرتے ہوئے گذشتہ روز بھٹکل اسارکیری کے  رام چندرا نائک نے خودسوزی  کی تھی، آج ضلع اُترکنڑا کے انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے نے اُن کے گھر کا دورہ کیا اور مہلوک رام چندرانائک کی والدہ اور بھائی سے ملاقات کرتے ہوئے خودسوزی کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

موقع پر چند  میونسپالٹی دکانوں کے چند کرایہ داروں نے جب اُنہیں بتایا کہ 600 روپئے کرایہ کی دکان بولی کے دوران ایک لاکھ  اور 75 ہزار روپئے میں نیلام کی گئی ہیں، اوران دکانوں کی نیلامی کے لئے صرف دس ہزار روپیہ  ڈپازٹ رکھی گئی تھی، تو انہوں نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا اور کہا کہ دکانوں کی نیلامی ٹھیک طور پر نہیں ہوئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہماری سرکار غریبوں کی حمایت کرتی ہے ،افسران 10ہزار روپئے کی ضمانت لے کرکرایہ کے لئے 1لاکھ روپئے تک نیلامی کرنا غلط ہے ۔

پرانے کرایہ داروں کو ہی دکانات دینے کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے دیش پانڈے نے بتایا کہ خود رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے  کئی مرتبہ فون کرکے مجھ سے درخواست کی ہے کہ پرانے  دکانداروں کو خالی نہ کرایا جانا چاہئے۔ دیش پانڈے نے بتایا کہ اگر  قانون وضوابط کے تحت اگر ایسا ممکن  ہے تو ہم ضرورغریبوں کی مدد کریں گے اور پرانے کرایہ داروں کو ہی دکان دیں گے، لیکن اگر قانون میں ایسا کوئی ضابطہ نہیں ہے تو پھر قانون کے مطابق ہی چلنا مجبوری ہوگی۔ کچھ مقامی لوگوں نے بتایا کہ رام چندرا نائک اپنے بھائی کے ساتھ ناریل کا پانی بیچتا تھا اور گنے کے جوس کا کاروبار کرتا تھا، اس کی دکان کا پرانا کرایہ 600 روپیہ تھا، مگر نیلامی کے دوران یہی دکان 12,000 روپیہ کرایہ پر ان کے بھائی نے واپس حاصل  کیا تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ناریل کا پانی اور گنے کا جوس بیچ کر اتنا بڑا کرایہ کیسے دینا ممکن ہے۔ عوام نے غریب لوگوں کے ساتھ  انصاف کرنے کی درخواست کی۔

اس موقع پر دیش پانڈے نے اپنی طرف سے رقم کی ایک پاکٹ رام چندرا نائک کی ماں کے ہاتھ میں تھمائی، جبکہ ایک اور پاکٹ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ رقم کچھ لوگوں کی طرف سے جمع ہوئی ہے۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ دونوں پاکٹ میں ایک ایک لاکھ کی رقم تھی، مگر اس تعلق سے دیش پانڈے نے رقم کے تعلق سے کوئی معلومات نہیں دی، گھروالوں کی طرف سے بھی رقم کے متعلق تصدیق نہیں ہوسکی۔

بعد میں دیش پانڈے نے اخبارنویسوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ غیر ضروری طورپر عوام کومشتعل کرکے ان سے اشتعال انگیزی کرانا کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ مزید کہا کہ ہم امن ، بھائی چارگی اور یک جہتی چاہتے ہیں، ہرایک کام قانونی دائرہ اور قانونی حدود میں انجام دینے چاہئے، ہماری طرف سے جتنا ہوسکتا ہے اتنا ہم نے مہلوک کے خاندان والوں کے ساتھ  کیا ہے ، سرکاری معاوضہ کے متعلق پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ سرکاری معاوضہ  کے متعلق  فی الحال کچھ کہنا ممکن نہیں ہے ، سب کچھ سرکاری سطح پر انجام دینا ہے ، آئندہ دنوں میں اس معاملے پر گفتگو کرکے ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔

بلدیہ دفتر پر پتھراؤ سمیت دیگر کارستانیوں کو لے کر گرفتار شدگان پر درج شدہ مقدمات کو رد کئے جانے کے متعلق جب  کچھ لوگوں نے درخواست کی تو انہوں نے کہاکہ پولس کارروائیوں میں ہم مداخلت نہیں کرتے ، بے قصور لوگوں کو پولس نے اگر گرفتار کیا ہے تو آدھی رات کو بھی  فون پر رابطہ کرکے بتاسکتے ہیں، ہم ان کے ساتھ نا  انصافی ہونے نہیں دیں گے۔ لیکن قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کوتحفظ فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ  اگر میں آپ پر پتھر پھینکوں تو کیا آپ چاہیں گے کہ پولس میرے خلاف کاروائی نہیں کرے ؟ایسا ممکن نہیں ہے۔

اس موقع پر رکن اسمبلی منکال وئیدیا ، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ ، بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکرنائک، نچل مکی وینکٹ رمن مندر انتظامیہ کے صدر ایم آر نائک اور سماجی کارکن ستیش نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں آدھار کارڈ کیمپ کے پہلے دن جمع کرائی گئیں 115 درخواستیں؛ تنظیم نے کی ہرممکن تعاون کی پیش کش؛ ایک ہفتہ تک چلے گا کیمپ

نورحلقہ کے زیراہتمام انجمن نور پرائمری اسکول میں منعقدہ آدھار کارڈ کیمپ کے پہلے دن 115 درخواستیں جمع کرائی گئیں، جبکہ  150 لوگوں  کو ٹوکن فراہم کئے گئے تھے۔ کیمپ کے دوسرے دن  پیر کو  150 سے زائد لوگوں کی درخواستیں جمع  کرانے کی کوشش کی جائیں گی ، مگر  کیمپ میں شریک ہونے والوں کے ...

بھٹکل کے قریب گونونتے نیشنل ہائی وے پر بائک پھسل گئی؛ منکی کے ایک شخص کی موت، ساتھی زخمی

ہوناور کے قریب گونونتے نیشنل ہائی وے پر ایک بائک روڈ پر پھسل جانے کے نتیجے میں بائک پر سوار ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار شخص زخمی ہوگیا۔ حادثہ  اتوار دوپہر کو پیش آیا۔

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

بھٹکل جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ پر کچرا پھینکنا اب پڑے گا مہنگا؛ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرےنصب

 ہیبلے پنچایت حدود کے جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ کنارے کچروں کا اتنا زیادہ ڈھیڑ جمع رہتا ہے کہ  متعلقہ علاقوں سے گذرنے کے دوران   لوگوں کا ہاتھ خودبخود ناک پر چلاجاتا ہے۔ مگر اب  اُن متاثرہ علاقوں  کے  مکین راحت کا سانس لے سکتے ہیں اور اُن علاقوں سے گذرنے والے لوگوں ...

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

رائل چیلنجرز بنگلور ونے چنئی سپر کنگز کو 27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کیا

  رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بلے بازوں وراٹ کوہلی (47) ، فاف ڈوپلیسی (54) رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازی کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سے27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں ...

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

مہاراشٹر غداروں کو کبھی معاف نہیں کرتا، ادھوٹھاکرے کا ایکناتھ شندے گروپ پر سخت حملہ

ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔ پانچویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا توڑنے والوں کے ساتھ بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ...