بھٹکل:ترقی کے لئے پرانی روایات کے پابند نہیں رہیں گے :تہنیتی جلسہ میں مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th September 2017, 8:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:11/ستمبر (ایس اؤنیوز)ترقی کا پیمانہ صرف بنیادی سہولیات تک محدود رہتاآیاہے، معاشی ، سماجی ، ثقافتی ترقی کے متعلق کوئی غور و فکر نہیں ہورہی ہے، ہماری حکومت ترقی کے لئے پرانی روایات کی پابند نہیں ہونے کا مرکزی اسکل ڈیولپمنٹ وزیر اننت کمار ہیگڈے نے خیال ظاہرکیا۔

وہ یہاں بھٹکل کے شری ناگ یکشا ہال میں بھٹکل بی جے پی شاخ کی جانب سے تہنیتی جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ مرکزی وزیر ’’کچھ لوگ سمجھ رہے ہونگے کہ اننت کمار کو وزارت کا عہدہ ملنے کے بعد وہ بدل جائیں گے ، لیکن میری کرسی بدلی ہے ، اننت نہیں بدلاہے، اننت کے جسم میں وہی خون دوڑ رہاہے، میں کبھی بدلنے والا نہیں ہوں ‘‘کہتے ہوئے اپنا خطاب شروع کئے مرکزی وزیر نے سامعین کے تالیوں کے دوران کہاکہ میں روایات کا پابند نہیں ہوں ، روایات کے خلاف ہی کام کرتاہوں، میڈیا والے جو چاہے سمجھیں ، مجھے جو کرنا ہے وہی کرونگا، میں کسی اورکے راستے پر نہیں چلتا۔ اس طرح اپنی پرانی یادیں تازہ کرنے کے بعدبقیہ پورا وقت اپنی وزارت کے منصوبوں کا تفصیلی خاکہ پیش کرنےپرزور دیا۔ انہوں نے کہاکہ یہاں ہمیشہ مزدوروں کے لئے کام ہے ، ینگ انڈیا وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ہے ۔مہارت اور قابلیت کو ترجیح دیتے ہوئے آئی اے ایس، آئی پی ایس کی طرح انڈین اسکل ڈیولپمنٹ سرٹیفکٹ (آئی ایس ڈی ایس)کی سند دی جائے گی۔ملک بہت ابتر حالات میں ہے ، بہت ساری ریاستوں میں لوگ ایک وقت کی روٹی کے ترس رہے ہیں، ملک کے کروڑوں نوجوانوں کے خواب کو پورا کرنے کاکام کرنے کی بات کہی۔

متعینہ تنخواہ کے ساتھ حکومت 25فی صد رقم اسکل یعنی مہار ت کے شعبہ والے طلبا کو دے گی۔ ہمارے طئے شدہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک سال کا عرصہ چاہئے ، اس کے بعد تمام حساب کتاب کے ساتھ دوبارہ آپ کے سامنے آئیں گے اور کہا کہ آئندہ انتخابا ت میں ہمارا یہی ایجنڈا ہوگا۔ اپنی سیاسی داخلے کو لے کر کہاکہ میں کبھی سیاست میں نہیں آنا چاہتاتھا لیکن ڈاکٹر چترنجن اور ان کی بیوی کی وجہ سے سیاست میں آیا۔ ایم پی ہونے کے بعد بھی 2مرتبہ میں نے استعفیٰ دیااس وقت بھی اٹل بہاری واجپئی اور ایل کے اڈوانی نے ماننے سے انکار کیا۔ اب میری چاہت کے بغیر وزیر کا عہدہ ملا ہے ، بھگوان کا پرساد سمجھ کر قبول کرنے کی بات کہی۔

سابق وزیر شیوانند نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 5بار ایم پی بننے اننت کمار ہیگڈے کو بہت پہلے وزیر کا عہدہ ملنا تھا نریندر مودی کی قیادت والی حکومت میں انہیں وزیر کا عہدہ ملنا ضلع کے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔ نچلی مکی وینکٹ رمن مندر انتظامیہ کے صدر ایم آر نائک نے بھی خطاب کیا۔ ڈائس پر ضلع بی جے پی صدر کے جی نائک، سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، ایم جی نائک، ہریش چندرکامت، امیش نائک، پرمیشور دیواڑیگا، وینکٹ رمن کولکی، کسان بلسے وغیرہ موجود تھے۔ بھٹکل بی جےپی صدر راجیش نائک ن افتتاحی کلمات پیش کئے تو سبرائے دیواڑیگا نے استقبال کیا اور دھنیا کمار جین نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔