بھٹکل :بینگرے میں اے سی منجوناتھ کی ہتک اور فرائض میں مداخلت: ایک گرفتار ، ایک فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd May 2017, 8:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :23/مئی (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے بینگرے گرام پنچایت حدود میں نقش ونگاری کے پتھروں کی کان کنی کاجائزہ لینے پہنچے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر سے گالی گلوج کے ساتھ بے عزتی کرکے اے سی کے فرائض میں مداخلت کرنے کے الزام میں مرڈیشور پولس نے ایک کو گرفتار کیاہےاور ایک ملزم موہن منجوناتھ نائک فرار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

گرفتارشدہ ملزم کی شناخت بینگرے ملاری کے مکین ایشور رام سوامی نائر کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ آربی تعمیری کاموں کے سلسلے میں جاری پتھر کان کنی کے دھماکوں اور نقصان کا جائزہ لینے کے لئے اترکنڑا ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ پیر کی شام جائے وقوع کا جائزہ لینے پہنچے تھے۔ نشے میں دھت ملزمان انوا کار میں کان کنی پہنچ کر اے سی کو روک کے ان کی ہتک کرتے ہوئے فرائض میں دخل اندازی کا الزام لگایا گیاہے۔ اس سلسلے میں اے سی منجوناتھ کی طرف سے دی گئی شکایت پر مرڈیشور پولس نے کارروائی کرتے ہوئےملزم کو گرفتار کرنے کے بعد جانچ کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔