بینگلورو میں 'ہنومان چالیسہ' کا ہنگامہ - بی جے پی نے کیا احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th March 2024, 12:07 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو ، 20 / مارچ (ایس او نیوز) شہر کے ناگرتھ پیٹ میں سدنّا اسٹریٹ پر مغرب کی اذان کے وقت ایک دکاندار کی طرف سے مسجد کے قریب 'ہنومان چالیسہ' کا بھجن بجانے پر جو مارپیٹ ہوئی تھی، اس کے خلاف بی جے پی نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مرکزی وزیر شوبھا کرندلاجے سمیت کئی لیڈران شامل ہوئے ۔
    
علاقے کی تنگ سڑک پر بڑی تعداد میں بی جے پی لیڈروں اور کارکنان سیکڑوں کی تعداد میں جمع ہوئے اور 'جئے شری رام' کے نعرے بلند کرنے کے ساتھ 'ہنومان چالیسہ' کا بھی ورد کرنے لگے ۔ ہجوم اور احتجاج پر قابو پانے کے لئے پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا تھا ۔ علاقے کی زیادہ تر دکانیں بند رہیں ۔ 
    
پولیس نے شوبھا کرندلاجے کے علاوہ رکن پارلیمان تیجیسوی سوریہ، رکن پارلیمان پی سی موہن، سابق وزیر اور راجاجی نگر کے ایم ایل اے ایس سریش کمار اور چالیس سے زائد بی جے پی کارکنان کو احتیاطی حراست میں لیا ۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے بیچ زبانی تکرار ہوئی ۔ 
    
شوبھا کرندلاجے نے سدارامیا کی کانگریسی حکومت کو 'ہندو مخالف' قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اقلیتوں کے لئے خوشامدانہ پالیسی پر عمل کر رہے ہیں ۔ شوبھا نے ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال پوری طرح بگڑنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر داخلہ ڈاکٹر پرمیشور کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔
    
رکن پارلیمان تیجیسوی سوریہ نے بتایا کہ دکاندار پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے اس احتجاج میں پانچ ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے ۔ تیجیسوی نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے دباو کی وجہ سے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی میں تاخیر کی گئی ۔ 
    
پولیس کی طرف سے تمام ملزمین کی گرفتاری کا تیقن ملنے کے بعد احتجاجی مظاہرا ختم کیا گیا ۔ بینگلورو پولیس کمشنر بی دیانندا نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی میں تاخیر کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب تک پانچ ملزمین کو گرفتار کی جا چکا ہے ۔ مزید ایک ملزم کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے ۔ ملزمین پر آئی پی سی کی دفعہ 506,307,504 اور 147 کے تحت کیس دائر کیا گیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔