ٹرافک مسئلہ اور حادثات پیش آنے پر ہیلپ لائن نمبر”112“پر کال کر کے اطلاع کریں: بینگلوروپولیس کمشنر دیانند

Source: S.O. News Service | Published on 23rd July 2023, 11:32 AM | ریاستی خبریں |

بینگلورو، 23/جولائی(ایس او  نیوز)جرائم کی واردات پیش آنے پر فوری ایمرجنسی فون نمبر کی سہولت فراہم کئے جانے کے بعد اب محکمہ پولیس نے ٹرافک مسئلہ اور حادثات پیش آنے پر پولیس کنٹرول روم ہیلپ لائن نمبر”112“ پر فون کرنے کی سہولت مہیا کی ہے،اس سلسلہ میں شہر کے پولیس کمشنر بی دیانند نے اپنے ٹویٹ میں اس بات کی جانکاری دی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے بتا یا کہ چوری، قتل، اذیتیں ، دیگر جرائم سرگرمیوں سمیت نظم وضبط میں خلل پیدا کرنے والے عناصرکے خلاف اور سائبر کرائم پیش آنے پر فوری ہیلپ لائن نمبر”112“پر فون کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے،اب ٹرافک مسئلہ کو فوری حل کرنے کے مقصد سے اسی ہیلپ لائن نمبر”112“ پر فون کرنے پر پولیس اہلکار فوری موقع پر پہنچ کر مسئلہ کو حل کریں گے۔حادثات، ٹرافک اژدہام، ون وے کی خلاف ورزی، نو پارکنگ پر گاڑیوں کو کھڑ ی کی جانے اور سگنل پر کو ئی گڑ بڑ پر فوری”112“ ہیلپ لائن نمبر پر اطلاع دی جا سکتی ہے،فون کال ملنے کے چند ہی منٹوں میں پولیس اہلکار موقع پر پہنچ کر مسئلہ کو حل کریں گے۔ملیشورم میں حال ہی میں منعقد جنا سمپرک اجلاس کے دوران ایک شہری کے مشورہ پر محکمہ پولیس نے ٹرافک مسئلہ کے حل کے لئے ہیلپ لائن نمبر ”112“ کو عوام کی سہولت کے لئے مہیا کیا ہے۔

پولیس کمشنر نے بتایا ہے کہ ٹرافک مسئلہ کے حل کے لئے اب ہوئیسلا پولیس کی بجائے دو پہیہ والی ”کوبرا“ پولیس فوری موقع پر پہنچ کر مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...