بینگلورو : 16 دنوں میں 1766 ڈینگی معاملات درج
بینگلورو، 21/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) موسمی تبدیلی کی وجہ سے شہر بینگلورو میں ڈینگی کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے جس کے تحت بی بی ایم پی حدود میں 16 دنوں میں 1766 ڈینگی کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ اب تک 12693 افراد کے خون کا نمونہ اکٹھا کر کے ٹیسٹ کرایا گیا جس میں کل 2205 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں درج کل 9185 ڈینگی کے معاملات میں نصف سے زیادہ معاملات بی بی ایم پی حدود میں درج کئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق بینگلورو شہر ضلع حدود میں اب تک 264 مشتبہ افراد کی نشاندہی کر کے 129 افراد کے خون کے نمونوں کی جانچ کی گئی، جس میں 34 افراد کو ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ سال اس میعاد میں بی بی ایم پی حدود میں 1611 ڈینگی معاملات درج کئ ےگئے تھے۔
اطلاع کے مطابق بی بی ایم پی حدود میں 415 چکن گینا کے مشتبہ متاثرین کی نشاندہی کی گئی، جن کے خون کے نمونوں کی جانچ سے 34 کو چکن گینا لاحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ سال 6231 مشتبہ افراد کا پتہ لگا یا گیا تھا جن میں 14 افراد متاثر ہوئے تھے۔