بینگلورو سائبر کرائم پولیس کا کارنامہ - آن لائن فراڈ میں شامل بڑے جال کا پردہ فاش - 9 ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2024, 11:48 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو،31 / جنوری (ایس او نیوز) سائبر کرائم پولیس اسٹیشن کی سی سی بی ٹیم نے گھر میں بیٹھے بیٹھے لاکھوں روپے کمانے کا لالچ دینے کے بعد فریب دہی کرنے والے ایک بہت بڑے گروہ کا پردہ فاش کیا اور ایک خاتون سمیت 9 ملزمین کو گرفتار کر لیا۔
    
گرفتار کیے گئے ملزمین کی شناخت ممبئی کے علی خان، امیر سہیل، عنایت خان، نیاز احمد، عادل آغا، سید عباس، متھل عامر سہیل کے علاوہ حیدرآباد کی نینا تارا چند راج، مہیر ششی کانت شاہ اور ستیش کولنگی کے طور پر کی گئی ہے ۔ مزید دو ملزمین مفرور بتائے جاتے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
    
بتایا جاتا ہے کہ حال میں ودیارنا پور کے ایک شخص کو 'ورک فرام ہوم' کے نام پر 18 لاکھ روپوں کا چونا لگایا گیا تھا ۔ اس معاملے کی تحقیقات کے دوران اے سی پی ستیہ نارائن سنگھ اور انسپکٹر ہجریش کی ٹیم نے اس گروہ کا پتہ لگانے اور ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
    
فریب کاروں نے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر بینک کھاتے کھولے تھے اور اس میں آن لائن فراڈ سے حاصل کی گئی رقم منتقل کرواتے تھے ۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران  اس بات کا پتہ چلا ہے کہ اس گروہ نے ملک کی 28 ریاستوں میں 2,143  افراد کو لوٹا ہے جس میں بینگلورو کے 135 معاملے شامل ہیں۔ 
    
پولیس کے بیان کے مطابق اس گروہ کے خلاف جتنے معاملے درج ہوئے ہیں اس کی بنیاد پر لوٹی گئی رقم 158 کروڑ روپے بنتی ہے ، مگر تفتیش کے دوران ملزمین کے بینک کھاتے سے صرف 62.83 لاکھ روپے ہی ضبط ہوئے ۔ اس کے علاوہ ملزمین کے قبضے سے جرم انجام دینے کے لئے استعمال کیے گئے 11 موبائل فونس، ایک لیپ ٹاپ، 3 بینک چیک بکس اور 15 سم کارڈس برآمد کیے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔